Type to search

ٹی وی اور فلم

اسپلٹس ولا 12 سے مشہور بھاویہ سنگھ کی فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل

ٹی وی ڈسک،30 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی سب سے مقبول ڈیٹینگ ریالٹی شو اسپلٹس ولا کے 12ویں سیزن کی رکن رہی بھاویہ سنگھ کافی لمبے وقت سے سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہے- وہ آئے دن فینس کے درمین اپنی ہاٹ اور بولڈ اداؤں کا جلوہ دیکھانےکا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہے-

بھاویہ سنگھ کو فینس کے درمیان صحیح پہچان اسپلٹس ولا 12 سے ہی ملی تھی- بھاویہ آئے دن انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت اور گلیمرس تصویروں سے فینس کو اپنا دیوانہ بناتی رہتی ہے- ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے بھاویہ سنگھ ایک فلائٹ اٹینڈنٹ تھی۔ جس دن بھاویہ فیشن کی دنیا میں داخل ہوئی تھیں تبھی سے اس نوکری کو الوداع کہے دیا تھا- بھاویہ سنگھ بے بیباکی سے اپنی بات کسی کے سامنے بھی رکھتی ہے اور سوشل میڈیا پر وہ لیڈی ڈان کے نام سے مشہور ہے، بھاویہ کو انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے ذیادہ فالو کرتے ہیں-

انہوں نے ماڈلنگ کی شروعات 18 سال کی عمر سے کی تھی۔ وہ 27 مئی 1996 میں پیدا ہوئی۔بھاویہ ٹک ٹاک ایپ پر بھی کافی فیمس ہیں جہاں وہ اپنی ڈانس کی ویڈیو ڈالا کرتی ہیں۔ بھاویہ سنگھ کو گھومنے اور ڈانس کر کا بہت شوق ہے۔

انہوں نے اپنا بچپن نئی دہلی میں اپنے والدین کے ساتھ گذارا، انکی پڑھائی دہلی کے ایک پرائیوٹ اسکول میں ہوئی، انہوں نے فلائٹ کیبن کرو اٹینڈنٹ کا ڈپلوما کیا، اسکے بعد جیٹ ایئرویز میں ایئر ہوسٹ کا کام کیا-

Tags:

You Might also Like