Type to search

تلنگانہ

مولانا ڈاکٹر شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی کے خطابات

حیدرآباد۔ 3 فروری (پریس نوٹ) مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ، مسجد حبیبہ اور مسجد مصطفی کی انتظامی کمیٹی کے حسن تعاون و اشتراک سے بتاریخ 07/ فبروری بروز چہار شنبہ ’’محفل جشن معراج النبی ﷺ‘‘کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے-

 

 

 

 

جس کی سرپرستی حضرت مولانا ابو المحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی المعروف سید منیر الدین حسینی حفظہ اللہ العالی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محققؔ امام پورہ شریف فرمائیں گے۔

مولانا ڈاکٹر ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی خلیفہ و جانشین دوم حضرت ابو العارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی قدس سرہ العزیز (سابق سجادہ نشین درگاہ امام پورہ شریف) کا 8.30 بجے شب جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی، ٹولی چوکی، ہفت گنبد روڈ، اور ٹھیک 10.15 بجے شب جامع مسجد مصطفی مغل نگر، رنگ روڈ میں بعنوان ’’یہ سبق ملا ہے معراج مصطفیٰؐ سے مجھے‘‘ خطاب عام ہوگا۔

 

 

 

علاوہ ازیں مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی (چارٹرڈ اکائونٹنٹ) اور مولانا شیخ نعمان احمد القادری الملتانی کے مواعظ حسنہ ہوں گے۔

 

 

 

 

محافل کا آغاز جناب ابو العرفان شاہ سید احمد اللہ حسینی القادری الملتانی صاحب کی قرأت کلام سے ہوگا۔ بارگاہ نبویؐ میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا جائے گا۔

 

 

اراکین کمیٹی مساجد اور داعی محفل مولانا ابو المحی سید شاہ صفی اللہ حسینی القادری الملتانی نے عامۃ المسلمین بالخصوص نوجوانانِ ملت سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *