Type to search

وائرل

تیلگو اور تامل فلموں کی مشہور اداکارہ چاندنی تملارسن

چاندنی تملارسن

وائرل ڈسک، 20 اکتو بر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2010 میں آئی تامل فلم سدھو 2+ فلموں میں ڈیبیو کرنے والی ساؤتھ اداکارہ چاندنی کو لوگ انکی خوبصورتی اور اداکاری کے لیے جانتے ہیں- ساؤتھ فلموں کا بڑا نام ہے اداکارہ چاندنی تملارسن- تصویریں ایسی کہ دل ہار بیٹھے، چاندانی بے حد گلیمرس ہے جو کہ اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے اکثر بحث میں رہتی ہے-

تامل اور تیلگو کی مشہور اداکارہ چاندنی تملارسن کے بارے میں جانتے ہیں- چاندنی ہندوستانی اداکارہ ہے، جو اصل میں تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہے، انہیں انڈسٹری میں 12 سال سے زیادہ ہوچکے ہیں-

 

چاندنی نے کوریوگرافر نندھا کے ساتھ 12 ڈسمبر 2018 میں شادی کی، دونوں کی شادی کی خوبصورت تصویریں بھی سامنے آئی تھی، وہ چاندنی نندھا نام سے ایک یوٹیوب بھی چلاتی ہے-

 

چاندنی کی پیدائش 12 اگسٹ 1992 میں چنئی میں ہوئی، چنئی سے ہی انہوں نے اپنی پڑھائی پوری کی، انہوں نے ویژول کمیونیکیشن میں اپنا گریجویشن کیا-

 

 

تمل ڈائریکٹر کے بھاگیاراج کی فلم سدھو 2+ (سال 2010) سے چاندنی نے فلموں میں ڈیبیو کیا تھا، اس میں وہ بطور لیڈر ول میں نظر آئی تھی-

 

فلموں سے پہلے چاندنی ٹی وی ریالٹی شو میں کام کررہی تھی، ایک بار مشہور ڈائریکٹر کے بھاگیاراج نے انہیں نوٹکس کیا تو انہوں نے فوری چاندنی کو بلایا اور اپنی فلم میں لیڈ رول آفر کیا-

 

چاندنی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- وہ انسٹاگرام خوب گلیمرس تصویریں اور ریل شیئر کرتی ہے، انہیں ہزاروں لوگ فالو کرتے ہیں-