Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ ڈمپل حیاتی خوبصورتی میں کسی بالی ووڈ اداکارہ سے کم نہیں

فلمی ڈسک، 30 جنوری (اردو پوسٹ) سال 2017 میں آئی تیلگو فلم گلف میں لکشمی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ڈمپل حیاتی آج ساؤتھ فلموں کی مشہور اداکارہ ہے- کم عمری سے ہی اپنی اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنادیا-

 

 

 

تیلگو انڈسٹری میں خوب نام کمانے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ ڈمپل حیاتی آج کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہیں جنوب کی خاتون کھلاڑی بھی کہا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

اداکارہ نے اپنی اداکاری سے ہی نہیں بلکہ اپنی خوبصورتی سے بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

 

 

 

اداکارہ ڈمپل کو بچپن سے ہی اداکارہ بننے کا شوق تھا، انہوں نے دسویں کلاس کے بعد سے ہی ماڈلنگ میں کیریئر شروع کیا-

 

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں فلم میکرس کی طرف سے ریجکشن کا سامنا کیا ہے-

 

 

 

 

ساؤتھ اداکارہ ڈمپل حیاتی کی پیدائش 21 اگسٹ 1998 کو آندھراپردیش کے شہر وجے واڑہ میں ہوئی- انکے والد تامل اور والدہ تیلگو ہے، ڈمپل بنیادی طور پر تیلگو اور تامل فلموں میں کام کرتی ہے- اداکارہ ڈمپل حیاتی کی پرورش حیدرآباد میں ہوئی-

 

 

 

ڈمپل نے 19 سال کی عمر میں سال 2017 میں آئی تیلگو فلم گلف سے ڈیبیو کرتے ہوئے فلمی سفر شروع کیا-

 

 

 

ڈمپل نے اس فلم میں چیتن مدینینی کے ساتھ کام کیا، اس فلم کو پی. سنیل کمار ریڈی نے ڈائریکٹ کیا تھا-

 

 

 

سال 2019 میں آئی تامل فلم دیوی2 میں انہوں نے تمنا بھاٹیہ اور پربھو دیوا کے ساتھ کام کیا، یہ فلم سال 2016 مں آئی فلم دیوی کا سیکوئل تھی- اور اداکارہ کی تامل ڈیبیو فلم بھی رہی-

 

 

 

 

سال 2021 میں اداکارہ ڈمپل حیاتی نے آئند ایل. رائے کی فلم اترنگی میں کام کرتے ہوئے ہندی فلم میں ڈیبیو کیا- اس فلم میں دھنوش، سارا علی خان اور اکشے کمار نظر آئے تھے- ڈمپل نے اس فلم میں منداکنی راؤ کا کردار نبھایا تھا-

 

 

 

سال 2022 میں انہوں نے تامل فلم ویرامے واگنی سوڈم اور سال 2023 میں تیلگو فلم کھلاڑی اور رام بنم میں نظر آئی-

 

 

فلم کھلاڑی میں انہوں نے روی تیجا اور میناکشی چودھری کے ساتھ لیڈ رول پلے کیا-

 

فلم رام بنم میں انکے نبھائے رول کو ناظرین نے خوب پسند کیا، بتادیں کہ اداکارہ ڈمپل حیاتی میگزین یو اینڈ آئی ، کے کور پیج پر نظر آچکی ہے-

 

بتادیں کہ اداکارہ ڈمپل حیاتی سال 2023 میں آئی پی ایس افسر کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی وجہ سے سرخیوں میں تھی-

 

 

بتادیں کہ سال 2019 میں آئی تیلگو فلم گدلاکونڈہ گنیش میں انکا آئٹم گانا جرا جرا ہٹ ہوا تھا- جہاں سے انہیں شہرت ملی-

 

 

ڈمپل حیاتی سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 9 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جن کے لیے وہ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

 

یہ اداکارہ نہ صرف مغربی لباس بلکہ ہندوستانی لباس میں بھی حیرت انگیز نظر آتی ہیں۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like