Type to search

ٹی وی اور فلم

برہمانند: فلم ہٹ کرانے کے لیے ہیرو نہیں، صرف یہ شخص ہی کافی ہے

Brahmanandam Kanneganti

ساؤتھ ڈسک،11اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آپ ساؤتھ انڈین فلموں کے فین ہوں یا نہیں، آپ ساؤتھ انڈین اسٹارس کو جانتے ہیں یا نہیں ہوں لیکن ایک ایکٹر ایسا ہے جسے آپ نے ضرور دکھا ہوگا۔ یہ ہے ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور کامیڈین برہما نند ، آج کے وقت میں برہمانند کو انڈین فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا کامیڈین کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ آئے جانتے ہیں ان کے بارے میں کچھ دلچسپ فیکٹس۔

 

برہمانند کا پورا نام برہمانندم کنگنتی ہے۔ انکی پیدائش 1 فروری 1956 کو ریاست آندھرا پردیش کے ستے نپلّی گنٹور ضلع کے متپلہ گاؤں میں ہوئی۔ انہوں نے تمل، کنڑا اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ اسکرین کریڈٹ لینے والے زندہ اداکار کے لئےشامل ہے۔

انہوں نے ایم اے تک تعلیم حاصل کی۔ وہ اپنے خاندان میں ایسے فرد جنہوں نے یہاں تک تعلیم حاصل کی۔ اور انہوں نے پی جی کے بعد کالج میں تلگو لیکچرر کے طور اپنا کیریئر شروع کیا۔ برہمانند وقت ملتے ہی کالج کے لڑکوں کو ایکٹرس کی نقل اتار کر ہنساتے رہتے تھے۔ برہمانندم کی شادی لکشمی سے ہوئی۔ اور انکے دو بیٹے ہیں۔

برہمانند انڈین سنیما میں سب سے زیادہ اداکاری کرنے والے کامیڈن میں سے ایک ہے۔ برہمانند ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ اداکاری کرنے والے کامیڈن میں سے ایک ہے۔  برہمانند نے بہترین کامیڈی کے لیے 5 ریاستی نندی ایوارڈز، ایک فلم فئیر ایوارڈ ساؤتھ، چھ سنیما ایوارڈ اور تین سینما ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

برہمانند ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے اکلوتے ایسے ایکٹر ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں سب سے ذیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ ابھی تک وہ 1000 سے ذیادہ فلموں میں نظر آچکے ہیں۔

برہمانند کی جھولی میں ایوارڈس ہے کہ کوئی بھی سپراسٹار جلکر خاک ہوسکتا ہے۔ اندازہ اسی سے لگا لیجئے کہ برہمانند اب تک 6بار نیشنل فلم ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ اسکے بعد چھوٹے موٹے ایوارڈس کو تو نگینہ چھوڑ ہی دیجئے۔

سال 2009 میں سینما کے علاقے میں نمایاں تعاون کے لیے ہندوستان نے برہمانند کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔

برہمانند بھلے ہی ہیرو نہ ہو لیکن وہ کمائی میں کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے۔ سال بھر میں سب سے ذیادہ کمانے اسٹارس میں برہمانند کی گنتی ہوتی ہے۔ کئی بڑے سپراسٹار بھی اتنا نہیں کماتے ہونگے جتنا برہمانند کی اکیلے کمائی ہے۔

آپ ساؤتھ کے خاص طور پر تلگو فلموں کے کسی ہیرو کا نام لیجئے جنکی ہٹ فلموں میں برہمانند نہ ہو۔ ساؤتھ کے ذیادہ تر اسٹارس کی فلموں میں برہمانند کی اپنی ہی ایک جگہ فکس ہوتی ہے۔

 

یوں تو برہمانند تلگو فلموں میں اہم طور سے ایکٹینگ کرتے ہیں لیکن انہوں نے تامل اور کنڑ فلموں میں بھی کافی کام کیا ہے۔

ایسا جلوہ تو ہیرو کا بھی نہیں ہوتا کیونکہ برہمانند کے فینس صرف انہیں دیکھنے کے لیے ہی فلمیں دیکھنے بھی جاتے ہیں۔ اب آپ ہی سمجھ سکتے ہیں کہ جلوہ کس کا ذیادہ ہے کسی ہیرو کا یا برہمانند کا۔

Tags: