Type to search

ٹی وی اور فلم

روی تیجا اور شروتی ہاسن کی فلم کریک کا پوسٹر ریلیز

ravi-teja-and-shruti-haasan-film-krack

ٹالی ووڈ،5اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔ اسکا اثر فلم انڈسٹری پر بھی پڑھا ہے اور پوری فلم انڈسٹری گھر پر بند رہنے کو مجبور ہے۔ ایسے میں نہ تو کسی نئی فلم کا اعلان ہورہا ہے اور نہ ہی کسی فلم کا پوسٹر یا فرسٹ لک سامنے آرہا ہے۔ لیکن اس درمیان تلگو فلم ساز نے روی تیجا اور شروتی ہاسن اسٹارر فلم کریک کا ایک بے حد خاص پوسٹر ریلیز کردیا ہے۔

فلم کریک کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے میکرس نے حکومت کی اپیل اسٹے ہوم، کو لیکر بھی لوگوں کو بیداری کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس ساؤتھ فلم میں روی تحجا ایک پولیس انسپکٹر کے رول میں دیکھنے والے ہیں۔ جبکہ شروتی ہاسن بے حد خوبصورت اور پیاری لگ رہی ہے۔

فلم کریک کی اگر بات کریں تو اسے ہدایتکا ر گوپی چند مالینینی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے ہی فلم کی کہانی بھی لکھی ہے جو تلگو ریاست میں ہوئی حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔ اس فلم کا ٹریزر پہلے ہی ریلیز ہوچکا تھا، اور یہ ناظرین کو کافی پسند بھی آیا تھا۔ حالانکہ فلم کی ریلیز تاریخ کو لیکر ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز تاریخ پر بھی اثر پڑا ہے۔

Tags:

You Might also Like