Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ فلموں کی مشہور اداکارہ شردھا سری ناتھ

شردھاسری ناتھ

فلمی ڈسک، 23 جنوری (اردو پوسٹ) تیلگو فلم جرسی میں کام کرچکی ساؤتھ اداکارہ شردھا سری ناتھ تیلگو فلم سائندھو میں وینکٹیش کے ساتھ نظر آرہی ہے- یہ فلم 13 جنوری کو ریلیز ہوئی-

 

 

 ایکشن تھریلر فلم سائندھو میں ایکٹر ویکٹیش کے علاوہ شردھا سری ناتھ، روحانی شرما، آریا، نواز الدین صدیقی ، جے پرکاش جیسے اسٹارس نے کام کیا- اس فلم کو ہدایت سیلیش کولانو نے دی اور اسے پروڈیوس وینکٹ بویاناپلی کیا ہے-

 

 

 

 

فلم سائندھو میں اداکارہ شردھا نے مانوگنیا کا کردار نبھایا ہے-

 

 

 

اداکارہ شردھا سری ناتھ کی پیدائش 29 ستمبر 1990 کو جموں و کشمیر کے قصبے ادھم پور میں ہوئی، انکا پورا نام شردھا راما سری ناتھ ہے- انکے والد انڈین آرمی میں تھے اور انکی والدہ اسکول ٹیچر تھیں—

 

 

 

اداکارہ کی مادری زبان کنڑ ہے- اداکارہ کی پرورش ہندوستان کے تقریبا شہروں میں ہوئی کیونکہ والد آرمی میں تھے،

 

 

 

آرمی اسکول سکندرآباد سے بارہویں سے گریجویشن کے بعد وہ بنگلور انسٹی ٹیوٹ آف لیگل اسٹڈیز میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے بنگلور گئی-

 

 

 

 

گریجویشن کے بعد وہ ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی میں کارپوریٹ وکیل کے طور پر کام کرنے لگی، اسکے ساتھ وہ ڈراموں میں اداکاری کرتی رہی اور کئی اشتہارات میں بھی نظر آئی-

 

 

 

 

سال 2015 میں ریلیز ہوئی ونئے گووند کی ہدایت میں بنی ملیالم فلم کوہ نور میں وہ سکنڈ فیمیل لیڈ رول ادا کیا-

 

 

 

اداکارہ شردھا بنیادی طور پر تامل، کنڑ اور تیلگو فلموں میں نظر آتی ہے۔

 

 

 

انہوں نے ملیالم فلم کوہ نور سے ڈیبیو کیا اور کنڑ سائیکالوجیکل تھرلر یو ٹرن (2016) میں اپنے کردار کے لیے کافی تعریف حاصل کی- جس کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا-

 

 

 

اداکارہ جرسی ، اروی ، وکرم ویدھا ، نیرکونڈا پاروائی اور آپریشن المیلمہ جیسی فلموں میں کام کیا-

 

 

 

 

اداکارہ شردھا سری ناتھ کو سال 2020 میں فلم جرسی کے رول کے لیے زی سائن ایوارڈ تیلگو برائے بیسٹ فائنڈ آف دی ایئر فیمیل مل چکا ہے-

 

 

 

 

 

تیلگو فلم سائندھو’ ایکٹر وینکٹیش کی 75ویں فلم ہے۔ ان کے مد مقابل اداکارہ شردھا سری ناتھ نے فلم میں ماں کا کردار نبھایا ہے-

۔یہ فلم 13 جنوری کو ریلیز ہوئی- شردھا نے فلم ‘جرسی’ کے ساتھ پہلی ہی تیلگو سامعین کے دلوں میں جگہ حاصل کی۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like