Type to search

ٹی وی اور فلم

جونیئر این آر ٹی اور وامسی پیڈپللی نے برندھاونم سیکوئل کے لیے ملایا ہاتھ

فلمی ڈسک،30، اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر (نند مورتی تارک راما راؤ) کے فینس یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں اپنی فلموں کے سیکوئل میں ایکٹینگ کرنے کا کوئی خاص شوق نہیں ہے۔ لیکن جلد ہی ہم بڑے پردے پر جونیئر این ٹی آر کو میگا ہٹ فلم برندھانم کے سیکوئل میں اداکاری کرتے دیکھں گے۔ تازہ رپورٹس کی مانیں تو ایکٹر نے ساؤتھ کے مشہور ڈائریکٹر وامسی پیڈپللی کے ساتھ فلم کو کرنے کے لیے ہاتھ ملا لیا ہے۔ جب وامسی نے جونیئر این ٹی آر کو فلم کی کہانی سنائی تو وہ اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے فوری ہی ہاں کہے دی۔

سال 2010 میں آئی برندھاونم میں جونیئر این ٹی آر کے ساتھ لیڈ رول میں سمنتھا، روتھ پربھو، کاجل اگروال اور پرکاش راج نظر آئے تھے۔ 30 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ بنی اس فلم نے باکس آفس پر زبردست کمائی تھی۔

جونیئر این ٹی آر ان دنوں باہوبلی ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی میگا بجٹ فلم آر آر آر، پر بھی کام کررہے ہیں۔ کچھ وقت پہلے ہی اس فلم کا ٹیزر ناظرین کے درمیان ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم کے ٹیزر نے فینس کے اندر فلم کو دیکھنےکی بیتابی اور بڑھا دی ہے۔ جونیئر این ٹی آر کے علاوہ فلم میں ساؤتھ سپر اسٹار رام چرن بھی اہم رول میں دیکھائی دیں گے۔ اس فلم میں اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ کا کیمیو بھی ہوگا۔

Tags: