Type to search

وائرل

ساؤتھ فلم اور ٹی وی اداکارہ شیوانی نارائنن کا بولڈ انداز

شیوانی نارائنن

وائرل ڈسک، 27 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تمل فلم اور ٹی وی اداکارہ شیوانی نارائنن ان اداکاراؤں میں سے ایک ہے جنہیں بڑے پردے سے سلور اسکرین تک پرموشن ملا-

شیوانی نے اپنی فیٹنس اور ماڈلنگ پر توجہ دی اور چند دنوں میں گلیمر درجہ تک پہنچ گئی-

حال ہی میں انہں سیاہ رنگ کے کپڑوں میں اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی وائرل ہوگئی اور فینس انہیں پسند کررہے ہیں- شیوانی کا گلیمر لیول مختلف ہے۔

 

اس وقت ان کی کالے لباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔ جب بات ان کی فلموں کی ہو تو… شیوانی نارائنن، نے تمل بگ باس 4 میں ایک مدمقابل کے طور پر بہت زیادہ فالوونگ حاصل کی-

 

شیوانی نے جو تصویر شیئر کی اس میں وہ لمبے بیک لیس ڈریس میں بنداس انداز میں نظر آرہی ہے-

 

شیوانی نارائنن، جو حال ہی میں کمل ہاسن کی سال 2022 میں آئی فلم ‘وکرم’ میں نظر آئیں، اس وقت وجے سیتھوپتی کی فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

فلم وکرم کے بعد انہوں نے تمل کامیڈی ڈرامہ فلم ویٹلا ویششم میں شالو کا کرار ادا کیا-

 

 

خبر ہے کہ وہ ‘بمپر’ نامی ایک اور فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کالی وڈ میڈیا میں سنا ہے کہ انہوں نے مزید پانچ فلمیں سائن کی ہیں۔

 

شیوانی نارائنن کے ٹی وی کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے سال 2016 میں وجے ٹی وی پر نشر ہوئے تمل ٹی وی شو پاگل نیلاو میں سنیہا ارجن کا کردار ادا کیا،

 

اسکے بعد انہوں نے سراوان میناچی سیزن 3، جوڑی نمبر ون فن ان لیمیٹیڈ ، راجہ رانی سیزن 1 ، کدائی کٹی سنگم ، اور بگ باس تمل سیزن 4 شوز کا حصہ رہی-

 

شروعات میں شیوانی کو سپورٹنگ کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا لیکن بعد میں ان کے کردار کو ناظرین میں خوب سراہا، پھر انہیں مرکزی کردار ملنے لگے-

 

شیوانی نے کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے، سال 2017 میں تیسرے وجے ٹیلی ویژن ایوارڈ برائے بیسٹ ڈیبیو فیمیل ایوارڈ حاصل کرچکی ہے-

 

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق شیوانی نارائنن کی پیدائش 5 مئی 2001 کو تمل ناڈو، چنئی کے متوسط گھرانے میں ہوئی، انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم چنئی سے مکمل کی، انکے والدین اکیلا نارائنن، نارائنن ہے،

 

شیوانی کو کم عمری سے ہی اداکارہ بننے کا شوق تھا اور ہائی اسکول سے ہی انہیں ماڈلنگ اسائمنٹس ملنے لگے تھے، سال 2015 میں انہوں نے بطور ماڈل کیریئر پرنٹ شوٹ اور اشتہارات سے شروع کیا-

 

سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی شیوانی نارائنن وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ شیوانی کی پوسٹ کردہ ہر پوسٹ کو لاکھوں لائکس ملتے ہیں۔