Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ فلموں کی اسٹار آئٹم گرل، ہے ہمسا نندنی

فلمی ڈسک،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ایک طرف جہاں سمانتھا، شروتی ہاسن، اور نین تارہ جیسی ہیروئین راج کررہی ہیں- تو وہیں ایک ایسی اداکارہ بھی ہے، جو گذشتہ سالوں میں تیزی سے رفتار پکڑ رہی ہے-

یہ ہے اداکارہ ہمسا نندنی جو اپنے گانوں کے دم پر دیگر ہیروئین کو ٹکر دے چکی ہے- سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی مقبول ہے- ہمسا نندنی نہ صرف اچھی اداکارہ ہے بلکہ ڈانس میں بھی انکا کوئی جواب نہیں- شاید یہی وجہ ہے کہ ہمسا نندنی زیادہ فلموں میں آئٹم گانے کرتے ہوئے نظر آتی ہے-

نندنی کو ساؤتھ فلموں کی اسٹار آئٹم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- حالانکہ خود نندنی کو اس ٹیگ سے نفرت ہے، ساؤتھ فلموں میں تاپسی پننو سے ہنسیکا موٹوانی گور تمنا بھاٹیہ تک آئٹم گانے کرچکے ہیں- لیکن نندنی ان سبھی پر بھاری پڑی- انٹرنیٹ پر موجود اعداد وشمار کے مطاببق نندنی ایک آئٹم گانے کے لیے 25 لاکھ کی فیس لیتی ہے-

بہت ہی کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ نندنی بالی ووڈ میں بھی کام کرچکی ہے- وہ سال 2006میں آئی بپاشا باسو اسٹارر کارپوریٹ فلم میں نظر آئی تھی- نندنی کا اصلی نام پونم ہے اور اسی نام سے انہوں نے کچھ فلموں می بھی کام کیا- چونکہ فلم انڈسٹری میں پونم نام کی اور بھی ہیروئین تھی، اس لیے ڈائریکٹر وامسی نے انکا نام بدل کر ہمسا نندنی رکھ دیا- ان دونوں ہمسا نندنی ایس ایس راجا مولی کی آنے والی فلم “آر آر آر کو لیکر بحث میں ہے-کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں وہ ایک کیمیو میں نظر آسکتی ہے-

Tags:

You Might also Like