Type to search

ٹی وی اور فلم

سحر آفشا کی بھوجپوری فلم میں انٹری

سحر آفشا

فلمی ڈسک،26فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیسری لال یادو کی نئی اداکارہ سحر آفشا فلم مہندی لگا کے رکھنا 3، سے بھوجپوری انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کررہی ہے۔ انڈسٹری میں آتے ہی انکے گلیمرس اوتار کے فینس دیوانے ہوگئےہیں۔

بھوجپوری انڈسٹری میں آئی نئی اداکارہ سحر آفشا اپنی ایکٹینگ اور گلیمرس لک کی وجہ سے بحث میں ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر انکی کئی تصاویر وائرل ہورہی ہے۔ جن میں وہ کافی حسین نظر آرہی ہے۔ بتادیں کہ سحر آفشا نے اہم طور پر تلگو فلم انڈسٹری میں کام کیا ہے۔

انکی آخری تلگو فلم’ کرتھا کرما کریا’ ہے۔ یہ فلم سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اسکے ساتھ ہی تلگو فلموں میں سحر کے کرش تامل فلموں کے سپر اسٹارس اور حال ہی میں بالی ووڈ میں ساہو سے ڈیبیو کرنے والے پربھاس ہے۔ انہوں نے یہ بات کچھ وقت پہلے اپنے ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔

سحر  ایکٹینگ کے علاوہ ہندی میوزک البم میں بھی کام کرتی ہے۔ حال ہی میں انکا گانا ویسے تو تیری یاد، کا ویڈیو ریلیز کیا گیا تھا۔ انکا یہ ہندی گانا ویسے تو تیری یاد، کو یوٹیوب پر ناظرین کو کافی پسندہ آیا۔ سحر آفشا کی بھوجپوری فلم مہندی لگا کے رکھنا 3، کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ اس فلم میں سحر کے ساتھ بھوجپوری فلموں کے میگا اسٹار کیسری لال یاد نظر  آنے والے ہیں۔

فلم مہندی لگا کے رکھنا 3، میں ایک مہذب لڑکی کا رول نبھا رہی ہے۔ جو ایک ڈاکٹر ہے۔ سحر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھوجپوری سینما میں انہیں انٹری میرے فرینڈ کی وجہ سے ملی ہے۔ سحر  بھوجپوری  انڈسٹری میں آتے ہی اب کیسری کے علاوہ اور بھوجپوری اسٹارس کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ انکی یہ تصویر حال کے بھوجپوری ایوارڈ شو کی ہے۔ جس میں وہ بھوجپوری فلموں کے پاور اسٹار پون سنگھ کے ساتھ نظر آرہی ہے۔

Tags:

You Might also Like