Type to search

ٹی وی اور فلم

ملیالم اور تیلگو فلموں کی مشہور اداکارہ پورنا عرف شمع قاسم

شمع قاسم

حیدرآباد، 7 مارچ (ذرائع) ساؤتھ فلموں کی اداکارہ پورنا عرف شمع قاسم ٹالی ووڈ فلموں میں اپنی ایکٹینگ کا جلوہ بکھر چکی ہے-، وہ ایس، لڈو بابو اور ایش 2 جیسی فلموں کے لیے مشہور ہے-

اب وہ فلم پاور پلے میں ایک منفی کردار نبھا رہی ہے- اس فلم کو وجے کمار کونڈا ڈائریکٹ کررہے ہیں- وہیں اس فلم میں ایکٹر راج ترون ہونگے-

اس فلم میں کوٹا سرینواس راؤ، پرنس، اجے، پوجا رامچندرن، ہیمل انجیل، ، راجہ رویندرا،، ستیہ راجیش، نے لیڈ رول نبھائے ہیں- پورنا جو پہلی بار ایک منفی کردار ادا کررہی ہے- فلم میں ایک ڈرگ عادی کے طور پر دیکھائی دی ہے-

فلم کے پروموشن کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پورنا نے کہا کہ وہ اس فلم کے ساتھ نئی نظر آئیں گی اور پہلی بار منفی کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک منشیات کی عادی کا کردار ادا کررہی ہے- انہوں نے اس کے لیے سخت محنت کی ہے- اور شوٹنگ کے دوران تھوڑی پریشانی ہوئی- کیونکہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ ڈرگس کیسے لیتے ہیں-

انہوں نے بتایا کہ ایک بار جب وہ فلم کے اس سین کو شوٹ کررہی تھی تو پاؤڈر انکے نام میں چلا گیا- بعد میں ایک ایکٹر مجھے سیکھایا کہ کیسے نشیلی دواؤں کا استعمال کیا جائے اور اس سے بہت مدد ملی- بتادیں کہ کٹی پورنا کی یہ فلم آج ہی یعنی 5 مارچ کو ریلیز ہوئی ہے-

شمع قاسم کو فلم انڈسٹری میں پورنا کے نام سے جانا جاتا ہے- وہ ایک اداکارہ ، پروفیشنل ڈانسر اور ماڈل ہے-
پورنا ساؤتھ کی فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہے-

انہوں نے کلاسیکل ڈانسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کی شروعات امرتا ٹی وی پر نشر ہوئے ریالٹی ڈانس کامپیٹیشن سپر ڈانسر میں شرکت کے ذریعہ کی-

شمع قاسم نے سال 2004 میں آئی ملیالم فلم منجو پولورو پینکوٹی سے ڈیبیو کیا- سال 2008 میں آئی تامل ڈیبیو فلم میونڈی ویلنگیل مونرامنڈو میں شمع قاسم کی نے مدھومیتا کا کردار نبھایا تھا-

سال 2009 میں آئی کنڑ فلم جوش سے انہوں نے ڈیبیو کیا اور اس فلم میں انہوں نے مینا کردار نبھایا تھا-
انہوں نے تیلگو فلموں میں ڈیبیو فلم سری مہا لکشمی سے کی-

شمع قاسم کی پیدائش 23 مئی 1989 کو کیرالا کے کنور میں ایک مسلم گھرانے میں ہوئی- انکے والد قاسم ایک ماہی گیر ہے جبکہ والدہ رملا بیوی، گھریلو خاتون ہے- انکے بھائی شاہنواز، اور بہنیں شریفہ، عارفہ، شائنہ ہے-

شمع قاسم نے کنور کے اروسولین سینئر سکنڈری اسکول، اور سینٹ ٹریسا اینگلو انڈین ہائیر سکنڈری اسکول سے اسکولی تعلیم حاصل کی، اور کارسپانڈنس سے بیچلر آفر آرٹس مکمل کیا- شمع مختلف قسم کے اسٹیج شو میں ڈانسر رہی- شمع قاسم کئی میگزین کے سرورق پر نظر آچکی ہے-

انہوں نے ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں سال 2020 میں زی5 پر نشر ہوئی تامل ویب سیریز کننا موچی میں انہوں نے پریا کا رول نبھایا- اور سال 2021 میں نیٹ فلکس کی ویب سیریز ناواراسا میں نظر آئی-

خبر ہے کہ شمع قاسم جلد ہی تیلگو ، ہندی، اور تامل زبان میں بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم  تھلاوی میں نظر آنے والی ہے۔