Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم مس انڈیا میں نظر آئیں گی ساؤتھ کی سپر ہٹ اداکارہ کریتی سریش

فلمی ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ میں اپنی ایکٹینگ سے الگ مقام حاصل کرچکی اداکارہ کیرتی سریش کے پاس ان دنوں کئی فلمیں ہیں- فی الحال وہ فلم مس انڈیا کا حصہ ہے- حال ہی میں انہوں نے حیدرآباد میں فلم کا کچھ حصہ شوٹ کیا ہے- کیرتی کے فینس کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے- اس فلم کے ہدایت کار نریندر ناتھ ہے- ان دنوں ساؤتھ انڈیا میں مس انڈیا کی خوب بحث ہے- کیرتی سریش کی وجہ سے یہ فلم اور بحث میں ہے، پچھلے مہینے ہی اس فلم کا ٹیریز ریلیز کیا گیا تھا، جسے فینس نے خوب پسند کیا-

ٹیریز ریلیز میں کیرتی بے حد خوبصورت دیکھی ہے، خاص بات یہ ہے کہ لوکیشنس بھی بے حد پیارے ہیں، خاص کر یوروپ میں جب کیرتی گھوم رہی ہے، بتادیں کہ کیرتی سریش کو فلم مہانتی میں نبھائے گئے اپنے کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ مل چکا ہے-

کیرتی سریش 17 اکتوبر 1992ء کو ملیالم فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر سریش کمار اور تامل اداکارہ مینکا کے گھر پیدا ہوئیں۔  کیرتی آپ ملیالم پروڈیوسر سریش کمار اور تمل اداکارہ مینکا کی بیٹی ہے۔ کیرتی نے 2000ء کی دہائی کی ابتدا میں ہی سے ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی ، اور فیشن ڈیزائن میں
کیرتی نے لیڈ اداکارہ کے طور پر 2013 میں آئی ہارر فلم گیتانجلی سے اپنا مالیالم ڈیبیو کیا- اس فلم میں وہ ڈبل رول میں نظر آئی تھی-

کیرتی جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہے- وہ انڈسٹری کے ٹاپ اسٹار اجے دیوگن کے ساتھ دیکھ سکتی ہے- یہ فلم فٹ بال پلیئر سید عبدالرحیم پر مبنی ہوگی اور اس میں وہ اجئے دیوگن کی بیوی کا کردار نبھانے والی ہے-

Tags:

You Might also Like