Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ کلیانی پریادرشن اپنے دم پر انڈسٹری میں جگہ بنائی

کلیانی پریادرشن

فلمی ڈسک، 20 جنوری (اردو پوسٹ) بالی ووڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک کامیڈی فلمیں دینے والے ڈائریکٹر پریادرشن کی بیٹی کلیانی پریادرشن ساؤتھ کی فلموں کا مشہور چہرا ہے-

 

کئی سال پہلے خبر آئی تھی کہ کلیانی جلد ہی ہندی فلموں میں ڈیبیو کریں گی، تاہم ابھی تک یہ حتمی نہیں ہے کہ ہندی فلم کلیانی کب اور کس کے ساتھ ڈیبیو کرے گی۔

 

بتادیں کہ اداکارہ کلیانی پریادرشن کی پیدائش 5 اپریل 1993 کو چنئی میں فلمساز پریادرشن اور ملیالم اداکارہ لزی کے گھر ہوئی-

 

کلیانی کا ایک چھوٹا بھائی سدھارتھ کے بھی ہے۔ ان کے والدین کے درمیان 2014 میں طلاق ہو گیا تھا-

 

 

 

کلیانی کے والد فلمساز پریادشن نے کئی فلمیں بنائی، جیسے ہیرا پھیری، ہنگامہ، ہلچل، گرم مسالہ، بھاگم بھاگ، چپ چپ کے، ڈھول اور بھول بھلیاں جیسی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں-

 

 

 

ساؤتھ اداکارہ کلیانی پریادرشن ایک فلم اداکارہ ہے، پریا تیلگو ، ملیالم اور تمل فلمی انڈسٹری میں اداکاری کرتی ہے-

 

 

 

کلیانی پریادرشن نے اپنی شروعاتی تعلیم چنئی کے لیڈی اینڈل سے کی اور بعد میں مزید تعلیم کے لیے سنگاپور گئیں، سنگاپور میں پریا نے تھیٹر گروپوں میں کام کیا- پڑھائی کے بعد ، اداکارہ پریا نے نیو یارک سٹی کے پارسنز اسکول آف ڈیزائن سے آرکیٹیکچر ڈیزائننگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی-

 

 

 

 

 

اداکارہ کلیانی پریادرشن نے اپنا ایکٹینگ کیریئر سال 2017 ء میں آئی تیلگو فلم ہیلو سے کیا اس فلم کے لیے انہیں بیسٹ فیمیل ڈیبیو اداکارہ – جنوبی ہند اور 7 ویں جنوبی ہند بین الاقوامی فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ جیت چکی ہے-

سال 2023 میں ریلیز ہوئی تیلگو فلم ‘انٹونی’ کلیانی پریادرشن کی ہدایت کار جوشی کے ساتھ پہلی فلم ہے۔ بتادیں کہ یہ فلم ملیالم، ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی-

اداکارہ کلیانی پریادرشن نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات سال 2013 میں آئی ریتک روشن کی فلم کرش 3 میں سبو سایریل کے ماتحت بطور اسسٹنٹ پروڈکشن ڈیزائنر کے طور پر کیا تھا اور سال 2016 میں انہوں نے تمل فلم ارو مگن (2016) میں اسسٹنٹ آرٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا-

 

 

 

 

اداکارہ کلیانی نے سال 2017 میں آئی تیگو فلم ہیلو سے ، ایکٹر اکھل اککنینی کے مدمقابل اداکاری کی شروعات کی- اس فلم کی ہدایتکاری وکرم کمار نے کی تھی جو ان کےوالد پرِیادرشن کے سابق اسسٹنٹ رہ چکے ہیں، فلم کو اور اداکار اکنینی ناگ ارجن نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم میں انکے کام کی خوب تعریف ہوئی تھی-

 

 

 

 

سال 2023 میں آئی ملیالم فلم سیشم مائی-ال فاطمہ ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے، اسے مانو سی. کمار نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں پریا نے فاطمہ نورجہاں کا کردار نبھایا تھا-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like