Type to search

ٹی وی اور فلم

تیلگو اداکارہ جیوتیکا کا انسٹاگرام ڈیبیو

تیلگو اداکارہ جیوتیکا

فلمی ڈسک، 1 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلموں کی خوبصورت اداکارہ اور تیلگو ایکٹر سوریا کی بیوی جیوتیکا شادی کے بعد سے فلموں میں کم دیکھائی دیتی ہے۔ لیکن انہیں ایونٹس اور پارٹیوں میں اکثر دیکھا جاتا رہا ہے۔

اب جیوتیکا اپنے ناظرین اور فینس کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعہ پہنچی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام ڈیبیو کیا ہے۔

جیوتیکا نے اپنی ایک بہت ہی شاندار فوٹو شیئر کی ہے جس پر فینس کے ساتھ انکے شوہر نے بھی مزیدار کمنٹ کیا ہے-

ساؤتھ کی فلم سنگھم میں لیڈ رول نبھانے والے سپر اسٹار سوریا کا کمنٹ کافی مقبول ہورہا ہے- بتادیں کہ سنگھم کے ہندی ورژن میں اجے دیوگن لیڈ رول میں تھے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jyotika (@jyotika)

 

جیوتیکا نے ترنگے کے ساتھ اپنے انسٹاگرام پر فوٹو شیئر کی ہے اور لکھا ہے، ہیلو، پہلی بار سوشل میڈیا پر! میری لاک ڈاؤن ڈائریز سے شیئر کرنے کے لیے کئی ساری مثبیتیت ہے-

یوم آزادی کے موقع پر ہمالیہ ، کشمیر کی خوبصورت جھیلوں، راول اور اشون بھی تھے جبکہ کشمیر ٹیم میں مشتاق اور ریاض بھائی تھے- شکریہ-

جب تک ہم شروع نہیں کرتے ہیں، تب تک زندگی صرف ایک وجود ہوتا ہے- ہندوستان خوبصورت ہے- جئے ہند-
جیوتیکا کی اس پوسٹ پر سنگھم سے مشہور ایکٹر سوریا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، میری بیوی مضبوط،، آپ کو انسٹا پر دیکھ کر دلچسپ ہوں-

اس طرح ایکٹر نے اپنی بیوی کی خوب تعریف کی ہے- اس فوٹو کو چار لاکھ سے ذیادہ لائکس مل چکے ہیں-

اگر جیوتیکا کی فلموں کی بات کریں تو انہیں آخری مرتبہ ساؤتھ کی فلم میڈم گیتا رانی میں ٹیچر کا رول پلے کرتے دیکھا گیا تھا۔

بتادیں کہ جیوتیکا کی پیدائش 18 اکتوبر 1977 کو ممبئی میں ہوئی- ایک والد چندر سدہناہ پنجابی ہے اور فلم پروڈیوسر ہیں جبکہ والدہ سیما سدنہ ایک مہاراشٹرین ہیں-

انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے لرنرز اکیڈمی سے مکمل کی۔ بعد ازاں انہوں نے ممبئی کے مٹھی بائی کالج میں سائیکولوجی کیا۔

تیلگو اداکارہ جیوتیکا نے ستمبر 2006 کو اداکار سوریا سے شادی کی ، دونوں نے سات فلموں میں سات کام کیا- اس جوڑے کو دو بچے ہیں ،بیٹی دیا اور بیٹا دیو-

جیوتیکا ، تیلگو، ملیالم، کنڑ اور ہندی فلموں میں بھی کام کرچکی ہے- انہیں تین فلم فیئر ایوارڈ، بین الاقوامی تمل فلم ایوارڈز اور دیگر ایوارڈز اور نامزدگی مل چکی ہے-

جیوتیکا نے اپنی اداکاری کی شروعات ہندی فلم ڈولی سجا کے رکھنا سے کی تھی، فلم کو پریا درشنی نے ڈائریکٹ کیا تھا- اور فلم لیڈ ایکٹر اکشے کھنہ تھے۔

جیوتیکا نے تیلگو فلم انڈسٹری میں تیلگو فلم ٹیگور میں مرکزی خاتون کردار سے کیا جس میں انہوں نے چرنجیوی کی بیوی کا کردار ادا کیا۔