Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ اشیکا رنگناتھ جلد تیلگو فلم نا سامی رنگا میں نظر آئیں گی

اشیکا رنگناتھ

فلمی ڈسک، 6 جنوری (اردو پوسٹ) ساؤتھ اداکارہ اشیکا رنگناتھ نے حال ہی میں ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ ٹالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اور اب وہ ناگارجن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

 

 

 

 

فلم نا سامی رنگا کو کوریوگرافر وجے بنی نے ڈائریکٹ کررہے ہیں- پرسنا کمار بیزاواڈا کی تحریر کردہ، فلم کی موسیقی ایم ایم کیروانی نے ترتیب دی ہے۔ فلم کے بول چندربوس نے لکھے- فلم سازوں نے چند ہفتے قبل ناگارجن کے لیے لک پوسٹر بھی لانچ کیا تھا-

 

 

اشیکا رنگناتھ کی پیدائش 5 اگسٹ 1996 کو کنڑ خاندان میں رنگناتھ اور سودھا رنگناتھ کے ہاں ضلع ہاسن میں ہوئی- انکی بڑی بہن انوشا رنگناتھ بھی ایک اداکارہ ہے-

 

 


 

اشیکا ایک اداکارہ ہے، جو کنڑ اور تیلگو زبان کی فلموں میں نظر آتی ہیں۔  انہیں سال 2016 کی کنڑ فلم کریزی بوائے میں نبھائے لیڈ رول سے جانا جاتا ہے-

 

 

 

اداکارہ اشیکا رنگناتھ کنڑ سنیما کی ابھرتی ہوئی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ گذشتہ سال دیوالی کے موقع پر مبارکباد نہ دینے پر وہ ٹرول بھی ہوچکی ہے-

 

کنڑ سوشل میڈیا صارفین اس حقیقت سے ناراض تھے کہ انہوں نے انہیں 2022 میں دیوالی کی مبارکباد کنڑ میں نہیں بلکہ انگریزی میں دی تھی۔

 

 

 

بنگلور میں سال 2014 کے کلین اینڈ کلیئر فریش فیس میں رنر اپ رہی اشیکا کو کریزی بوائے کے ڈائریکٹر مہیش بابو نے انہیں فلم میں موقع دیا-

 

 

 

اداکارہ اشیکا رنگناتھ ایس آئی آئی ایم اے ، کی طرف سے لیڈنگ رول ایوارڈ میں بہترین ڈیبیوٹینٹ اداکارہ کے لیے نامزد بھی ہوئی-

 

 

اداکارہ اشیکا رنگناتھ نے کئی کنڑ فلموں کے علاوہ چند تمل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، سال 2016 میں کریزی بوائے، 2017 میں ماس لیڈر، مولوگو ناگے، 2018 میں راجو کنڑا میڈیم، رامبو 2 ، جیسی فلمیں شامل ہے-

وہ جلد ہی تیلگو فلم ناس سامی رنگا میں نظر آئیں گی-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like