Type to search

ٹی وی اور فلم

سائوتھ اداکارہ اپسرا رانی نے شیئر کی فلم ‘ڈینجرس’ کے سیٹ سے تصویر

ڈینجرس اپسرا رانی

فلمی ڈسک،16 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ اداکارہ اپسرا رانی کے بارے میں بھلے ہی آپ نہ جانتے ہو لیکن اداکارہ کا سوشل میڈیا دیکھ کر آپ کے ہوش ضرور اڑ جائیں گے۔

ساؤتھ انڈین اداکارہ اسپرا رانی کی نئی فلم ڈینجرس کا ٹریلر لانچ ہوا ہے۔ بتادیں کہ یہ ہندوستان کی پہلی لیسبین کرائم تھریلر فلم ہے۔ جسے رام گوپال ورما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

 

فلم ڈینجرس اپسرا رانی کے ساتھ اداکارہ نینا گنگولی نظر آرہی ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے اس فلم میں بولڈنیس کی ساری حدیں پار کردی ہے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

 

کون ہے اپسرا رانی ؟

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق اپسرا رانی کی پیدائش 12 جنوری 1996 کو اڑیسہ میں ایک مڈل کلاس ہندی گھرانے میں ہوئی۔ اور پرورش دہرادون میں ہوئی۔ انکا اصل نام انکیتا مہارانا ہے۔ انکی والدہ کا نام سندھیا مہارانا ہے۔ انکا ایک بھائی ہے۔

اپسرا حیدرآباد میں رہتی ہیے۔ انہیں بچپن سے ایکٹینگ اور ماڈلنگ میں دلچسپی تھی۔ اپسرا نے کم عمر میں ہی اداکارہ بننے کا فیصلہ لیا۔

اپسرا نے اپنی اسکولی تعلیم مقامی پرائیوٹ اسکول سے لی بعد ازاں انہوں نے بیلگام کے جی آئی ٹی کالج سے انجینئرنگ مکمل کی۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے انٹرٹینمنٹ دنیا میں قدم رکھا۔

اپسرا نے سال 2019 میں تیلگو فلم 4 لیٹرس سے ڈیبیو کیا اور اس فلم میں انہوں نے انوپما کا کردار ادا کیا۔ فلم کو آر. راگھوراج نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

سال 2020 میں انہوں نے تیلگو فلم اولالا اولالا میں ترشا کا رول ادا کیا۔ اسی سال انہوں نے تیلگو فلم تھریلر میں میگھنا کا کردار ادا کیا۔ اور سال 2021 میں تیلگو فلم کریک میں اسپرا نے آئٹم نمبر کرتے نظر آئی۔

رام گوپال ورما کی اداکارہ اپسرا رانی کا سوشل میڈیا بولڈ اور ہاٹ تصویروں سے بھرا ہوا ہے۔ جسے دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

اداکارہ اپسرا رانی نے اپنے سوشل میڈیا پر کچھ بے حد ہاٹ اور بولڈ تصویریں شیئر کی ہے جو ان فلم کی کہانی کی جھلک کو دیکھاتی ہے۔ دراصل اس میں بیہائنڈ دی سین کی کچھ تصویریں ہیں۔

ساؤتھ انڈین اداکارہ اپسرا رانی اپنے بولڈ لک کے لیے ہمیشہ بحث میں رہتی ہے اور یہ تصویریں گواہ ہے کہ وہ خود کو کیمرے کے سامنے کیسے پیش کرتی ہے۔

کون ہے نینا گنگولی ؟

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق نینا گنگولی کی پیدائش 17 اپریل 1994 کو کولکتہ میں ہوئی۔ نینا نے گریجویشن کیا ہے۔ وہ ایک تیلگو اور ہندی فلموں کی اداکارہ ہے۔

انہیں سال 2017 میں آئی فلم میری بیٹی سنی لیونی بننا چاہتی ہے ، اور ویب سیریز چریترہین میں نبھائے رول کے لیے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے کیرالا فیشن رن وے 2018 کے فیشن شو میں ریمپ واک کیا تھا۔ نینا اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ دیتی ہے۔

نینا سال 2016 میں آئی تیلگو فلم وانگویتی میں کام کیا۔ سال 2017 میں ہندی شارٹ فلم میری بیٹی سنی لیونی بننا چاہتی ہے میں بیٹی کا  کردار نبھایا۔

سال 19-2018 میں بنگالی ویب سیریز چریترہین کے دونوں پارٹس میں کام کیا۔

ٹریلر کو لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔ فلم کب ریلیز ہوگی اسکا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like