Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ انیکھا سریندرن کم عمر میں نام کمایا

انیکھا سریندرن

فلمی ڈسک، 11 ڈسمبر (اردو پوسٹ) سال 2010 میں آئی ملیالم فلم کڈھا ٹھوڈرونو میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرچکی ساؤتھ اداکارہ انیکھا سریندرن اپنی اداکاری سے پہچانی جاتی ہے-

 

 

 

اداکارہ انیکھا کو فلم بے بی انیکھا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ ایک اداکارہ ہے جو ملیالم، تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنے کام کے لیے پہچانی جاتی ہے-

 

 

اداکارہ انیکھا سریندرن کی پیدائش 27 نومبر 2004 کو کیرالا کے منجیری میں ہوئی، اداکارہ نے اسکولی تعلیم نازیرت اسکول اور دیواگیری سی ایم آئی پبلک اسکول، کوزی کوڈ میں ہوئی۔

 

 

انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کی شروعات سال 2010 میں ‘کڈھا ٹھوڈرونو’ سے کی۔

 

 

اداکارہ انیکھا سریندرن کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ لیکن ناگارجن کی سال 2022 کی فلم ‘دی گھوسٹ’ سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس میں انہوں نے ناگارجن کی بھانجی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا ہے۔

 

 

 

ملیالم فلم میں بطور لیڈ اداکارہ ، انیکھا نے کریئر کی شروعات فلم ‘اوہ مائی ڈارلنگ’ 2023 سے کیا۔ اس فلم میں اداکارہ نے لپ لاک سین دیا تھا۔

 

 

 

ناگارجن کی آن اسکرین بھانجی نے یہ بھی کہا کہ ‘وہ ہمیشہ محسوس کرتی تھی کہ ‘کِسنگ’ ایک ایسی چیز ہے جو لوگ نجی طور پر کرتے ہیں اور اسے دیکھنے والے ہزاروں لوگوں نے اسے تھوڑا محتاط کر دیا تھا۔ ایک مرکزی اداکارہ کے طور پر، انیکھا نے پہلی بار اسکرین پر اپنے شریک اداکار کے ساتھ لپ لاک کیا ہے۔

 

 

انیکھا سریندرن نے فلم کڈھا تھوڈارون (2010)، ینائی اریندال (2015) اور وشواسم (2019) میں کام کیا۔

 

 

 

انہیں اداکاری کے لیے ایوارڈز مل چکے ہیں۔ وہ تیلگو فلم بوٹا بوما کے ساتھ ایک مرکزی اداکارہ بن گئی، جو ملیالم فلم کپیلا کا آفیشل ریمیک ہے۔

 

 

 

 

انیکھا کا بطور چائلڈ آرٹسٹ سال 2010 میں فلم کدھا تھودرونو سے ڈیبیو کیا- اس کے بعد، وہ تامل فلموں میں نظر آئیں، جن میں ینائی اریندال اور وشواسم، اور ویب سیریز کوئین شامل ہیں۔

 

 

 

 

اداکارہ انیکھا سریندرن جلد ہی دھنوش کی ہدایت کاری میں بننے فلم میں بھی نظر آئیں گی، اس فلم میں انیکھا کے ساتھ پریا پرکاش ویئیر ، رابیعہ ، رامیا رنگاناتھن اور وینکی اہم رول میں ہونگے-

 

 

اداکارہ انیکھا سریندرن نے چند شارٹ فلمیں بھی کیں جن میں امرناتھ (ملیالم 2012) ، کلرس آف لائف (ملیالم 2017) اور ماں (تامل 2018) شامل ہے-

 

 

اداکارہ انیکھا سریندرن نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پر سال 2019 میں نشر ہوئی تمل ویب سیریز کوئین میں شکتی کا کردار ادا کیا-

 

 

اداکارہ انیکھا چند تمل اور ملیالم میوزک ویڈیوز میں بھی کام کرچکی ہے-

 

 

 

 

اداکارہ انیکھا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like