Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ اینڈریا جرمیاہ نے کہا۔ اچھے رول دو فیس کم کرلونگی

فلمی ڈسک،29فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ انڈین سینما کی مقبول اداکارہ  اینڈریا جرمیاہ اپنے کام سے اب تک لاکھوں دلوں پر راج کرتی رہی ہے۔ حالانکہ فلموں میں اپنے کام کو لیکر انہوں نے حال ہی میں کہا کہ وہ اب بیڈ روم سینس کرکے تھک چکی ہے، کئی فلموں میں بولڈ سینس کرتی نظر آچکی اینڈریا جرمیاہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ذیادہ تر فلموں میں بیڈروم سینس آفر کیے جاتے ہیں۔

اینڈریا جرمیاہ نے گوگم واسودیو مینن کے ہدایت میں نی فلم چائکیلی مٹھوچارم سے ڈیبیو کیا تھا۔ اور اپنے ڈیبیو سے پہلے انہوں نے ایک کنڑ فلم نال مودھال میں چھوٹا سا رول کیا تھا۔

اینڈریا جرمیاہ کی پیدائش 21 ڈسمبر 1985 کو چنئی ہوئی۔ اینڈریا ایک پلے بیک سنگر، موسیقار اور ڈانسر ہے۔ وہ تامل اور ملیالم فلمی انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔ وہ کئی تلگو فلموں میں بھی نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پلے بیک گلوکار کی حیثیت سے کیا تھا ، اور اس کے بعد وہ فلموں میں بھی کام کرنا شروع کیا۔ اینڈریا ، اینگلو ہندوستانی رومن کیتھولک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئی۔بعد میں وہ چنئی میں منتقل ہوئی۔ انکے والد چنئی ہائی کورٹ میں وکیل ہیں۔ اینڈریا کی پرورش چنئی کے قریب ہوئی اور وہ ویمن کرسچن کالج سے گریجویشن کیا۔

انہوں نے اپنے تھیٹر کیریئر کا آغاز گریش کرناڈ کے ڈرامہ ناگمنڈالا سے کیا تھا۔ انہوں نے 2006 میں اداکار شیوا کے ساتھ ’لیو کافی‘ کے نئے اشتہار میں کام کیا تھا۔ اینڈریا پچھلی بار فلم وڈا چنئی میں نظر آئی تتھی جسکی ہدایت ویتی رمن نے کی تھی۔ اس فلم میں وہ بیڈ روم سین کرتی نظر آئی تھی۔ فلمی بیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں آندریا نے بتایا کہ کس طرح وہ ہر فلم میں ایک طرح کے بیڈ روم سین کرتے کرتے بور ہوچکی ہے۔

اینڈریا نے بتایا کہ اگر انہیں کوئی اچھے رول آفر کریں اور یہ انہیں پسند آتا ہے تو وہ اپنی فیس بھی کم کرنے کو تیار ہے۔ اینڈریا کی آنے والی فلم کی بات کریں تو ابھی وہ تلپتی وجے کی فلم ماسٹر میں مصروف ہے۔ فلم میں اینڈریا اہم رول نبھاتی نظر آئیں گی۔

Tags: