Type to search

ٹیکنالوجی

ساؤنڈکور لائف ڈاٹ2 ایئر بڈز ہندوستان میں لانچ

ساؤنڈکور لائف ڈاٹ2

ٹیکنالوجی ڈسک،13 مئی ۔ ٹیکنالوجی کمپنی اینکر نے ہندوستانی بازار میں حال ہی میں لانچ ہوئے لبرٹی ایئر2 پرو کی کامیابی کے بعد ساؤنڈکور لائف ڈاٹ2 اے این سی کو ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔

ساؤنڈکور لائف ڈاٹ2 میں پاور فل بیٹری کا استعمال کیا گیا ہے، جو کہ سنگل چارج میں 35 گھنٹے کی لائف دے سکتی ہے۔

لائف ڈاٹ2 اے این سی میں ایڈوانس ایکٹیو نوئس کینسلیشن دیا گیا ہے اور اسکے علاوہ اسکی بیٹری کو لیکر 35 گھنٹے کے بیک اپ کا دعوی کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ 18 مہینے کی وارنٹی بھی مل رہی ہے۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ ساؤنڈکور لائف ڈاٹ2 اے این سی کے ذریعہ پیئر ساؤنڈ ملے گا، کیونکہ اس می ایکٹیو نوئس کینسلیشن کے ساتھ ملٹی موڈ نوئس کینسلیشن بھی ہے۔

ساتھ ہی میں ہائیبرڈ ایکٹیو نوئس کینسلیشن مانیٹر ہے جو کہ باہری شو کو 90 فیصدی تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ساؤنڈکور لائف ڈاٹ2 اے این سی کو فلپ کارٹ سے خریدا جاسکتا ہے اور جلد ہی اسے ریٹیل اسٹور پر دستیاب کرایا جائے گا۔ اسکی قیمت 7999 روپے ہے۔

ملٹی موڈڈ نوئس کینسلیشن 3 خاص موڈز کے ساتھ آتا ہے، جس میں ٹرانسپورٹ، آوٹ ڈور اور ان ڈور موڈز شامل ہے۔ ٹرانسپورٹ موڈ لو فریکوینسی کی آواز کو بلاک کردیتا ہے۔

انڈور موڈ میڈ رینج، جیسے کسی آفس کے ماحول میں آس پاس سے آنے والی آوازوں کو یوزرس کے کانوں تک نہیں پہچنے دیتا ہے۔

ٹرانسپرنسی موڈ یوزرس کے کانوں تک دو لیول پر زبردست آواز پہنچاتا ہے۔ ٹی ڈبلیو ایس موڈ میں بیم بنانے والے 6 مائیکروفون کی سہولت یوزرس کو ملتی ہے۔

اس میں نوئس کینسلیشن کا الگورتھم شامل ہے، جس سے بیک گراؤنڈ سے آنے والی آوازوں الگ۔تھلگ پڑ جاتی ہے۔
اس سے یوزرس کا کال لیتے وقت کافی کلیئر آواز سننا یقینی ہوتا ہے۔

اسکے ضرورت سے ذیادہ بڑے سائز کے 11ایم ایم کے ڈائنامک ڈرائیورس فٹ ہے۔ اس میں 50 فیصدی ذیادہ باس ملتا ہے۔

لبرٹی ڈاٹ2 این اے ایس کو ساؤنڈ کور ایپ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ یوزرس کو اپنے ٹیسٹ کی آواز پانے کے لیے 1 سے 22 ساؤنڈ پروفائلس میں اپنے لیے بیسٹ پروفائل منتخب کی سہولت ملتی ہے۔

اس میں نوئس کینسلیشن کے فیچر کو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔ صرف یہی نہیں، یوزر وائرلیس ایئربڈز ٹچ کنٹرولس کو بھی اپنے پسند کے مطابق ایڈجسٹ کرسکتا ہے۔

جس سے آواز اور ٹریبل کی کوالٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا اور یوزرس کے کانوں تک زبرست بیٹس پہچنا یقینی ہوتا ہے۔

اس میں فاسٹ چارجینگ بھی ہے ٹی ڈبلیو ایس آئی پی ایکس4 کی ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے، جس سے یہ پوری طرح واٹر پروف بن جاتا ہے۔

ایئر بڈز کو 10 منٹ کے لئے کیس میں رکھیں اور 90 منٹ سنیں۔

اٹھ ایم ایم ڈائنامک ڈرائیور فیول اچھی طرح سے متوازن ساؤنڈ 40 فیصد ذیادہ باس اور 100 فیصد ذیادہ ٹریبل۔

Tags:

You Might also Like