Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز رکتنچل میں نظر آئیں گی سوندریا شرما

فلمی ڈسک،9فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جب بات اسٹائل کی آتی ہے تب اداکارہ سوندریا شرما ہمیشہ سے ٹرینڈ میں رہی ہے۔ حالانکہ وہ ابھی بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے کے لیے کوشش کررہی ہے۔

لیکن انہیں اپنے اسٹائل سے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھیچنے کی ذیادہ کوشش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ اداکارہ نےحال ہی میں اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہے۔ جس میں وہ بلیو بکنی ٹاپ اور بلیو جینس پہنے نظر آرہی ہے۔ جو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہے ہیں۔

سوندریا 20 ستمبر 1994 کو پیدا ہوئی،  وہ ایک اداکارہ اور ماٹل بھی ہے۔ انکی پرورش نئی دہلی میں والدین کے ساتھ ہوئی۔ سوندریا نے حال ہی میں ویب سیریز رکتنچل سائن کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویب سیریز 1980 کے دہائی کے اترپردیش پر مبنی ہے۔ یہ کہانی سیاست اور مافیا کے درمیان گٹھ جوڑ پر مبنی ہے۔

سوندریا اس ویب سیریز کا ایک حصہ بن کر بہت خوش ہے، رکتنچل ایم ایکس پلیئر پر ریلیز ہوگی۔ اس ویب سیریز میں سوندریا اہم رول میں ہے۔

سوندریا نے رانچی ڈائریز میں مشہور ایکٹر انوپم کھیر، ہمانش، جمی شیرگل اور ستیش کوشک کے ساتھ کام کرچکی ہے۔

سوندریا اپنے لکس کو لیکر اب خوب تعریفیں پا رہی ہے۔ اسکے پہلے سوندریا نے باتھ ٹب فوٹو شوٹ سے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔ اس شوٹ کو لیکر سوندریا کو کچھ لوگوں نے ٹرول بھی کیا تھا۔

(فوٹو : سوندریا کے انسٹاگرام سے لی گئی۔)
(INSTAGRAM @ SoundaryaSharma)

Tags:

You Might also Like