Type to search

ٹیکنالوجی

سونی کا 5 کیمرے والا اسمارٹ فون اس مہینے ہوگا لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،2فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسپین کے بارسلونا میں اس مہینے ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس میں کئی نئے اسمارٹ فون شوکیس ہونے والے ہیں۔ سونی بھی اس ایونٹ میں 24فبروری کو اپنے لیٹسٹ فلیگ شپ ایکسپریا 5 پلس سے پردہ اٹھانے والی ہے۔ کچھ دن پہلے پاپولر ٹپسٹر @آن لیکس نے اس فون کے کچھ فوٹو شیئر کیے تھے۔ اس رینڈر کےباہر آنے کے بعد فون کے ڈیزائن کے بارے میں کافی کچھ پتہ چل چکا ہے۔ وہیں اب حال ہی میں ایک رپورٹ میں فون کے کیمرہ تفصیلات کی معلومات بھی باہر آگئی ہے۔ پتلے بیزلز کے ساتھ 6.6 انچ کا اولیڈ ڈسپلے لیکویڈ رینڈر کے حساب سے یہ فون ریکٹرانگولر کیمرہ ڈیزائن کے ساتھ آئے گا۔ فون میں 6.6 انچ کا اولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون کے بیزلز ٹاپ اور باٹم میں کافی پتلے ہیں۔ فون میٹل فریم کے ساتھ آئے گا۔ بیک پینل پر مونوکروم گلاس فینش اور سائڈ ماؤنٹیڈ فنگرپرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔

فون کی سب سے خاص بات ہے کہ اس میں دیا گیا پینٹا 5 ریئر کیمرہ سیٹ اپ ۔ فون کے فرنٹ میں دو اسپیکر دیئے گئے ہیں۔ جو اسٹوریو ساؤنڈ آوٹ پٹ دیتے ہیں۔ فون میں دیئے گئے پینٹا کیمرہ سیٹ اپ میں 64 میگاپکسل کا پرائمری کیمرہ ملے گا۔

Tags:

You Might also Like