Type to search

ٹیکنالوجی

سونی کا پورٹیبل ریون پوکیٹ اے سی، کپڑوں کے اندر ملے گرمی سے راحت

sony reon pocket ac

ٹیکنالوجی ڈسک،10جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آپ کو گرمی سے راحت دینے کے لیے سونی نے نئے پوکیٹ اے سی کو لانچ کردیا ہے۔ سونی کے اس ویئرایبل ریون پوکیٹ اے سی کی قیمت 13000 جاپانی ین رکھی گئی ہے۔گرمی سے راحت پانے کے لیے ہم کیا کیا نہیں کرتے۔ ہوسکتا ہے کہ کبھی آپ کے ذہن میں بھی آیا ہو کہ کاش ہم جہاں جاتے، ایسی لیکر جاسکتے۔ شاید ہی اپنے کسی اے سی کو کپڑوں کی طرح پہننے کے بارے میں سوچا ہو لیکن سونی نے اسے سچ کردیکھایا ہے۔ سونی کے ویئر ایبل ایئر کنڈیشنر ریون پوکیٹ کی سیل بھی شروع ہوگئی ہے۔ کمپنی نے پچھلے سال گرمیوں میں اس سے پردہ اٹھایا تھا۔

 

ویئرایبل ایئرکنڈیشنر کا سائز دیکھنے میں ایپل میجیک ماؤس جتنا ہے اور آسانی سے یہ کسی کی ہتھیلی میں فٹ ہوسکتا ہے۔ بے حد چھوٹا ہونے کی وجہ سے اے سی کو کوئی بھی اپنی پوکیٹ میں رکھ سکتا ہے۔ اسکے علاوہ خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ٹی شرٹ کے اسے پچھے لگایا جاسکتا ہے، جو وائٹ اور بیج کلرس میں آتی ہے۔ یہ اے سی گرمیوں کے وقت بھی جسم کو کول رکھنے کے لیے پلٹیر استعمال کرتا ہے۔

سونی کے اس ویئرایبل ریون پوکیٹ اے سی کی قیمت 13000 جاپانی ین رکھی گئی ہے۔ جو ہندوستان میں قریب 9000 روپے کے قریب ہے۔ فی الحال یہ پہنا جاسکنے والا اے سی صرف جاپان میں خدیدا جاسکے گا اور بائرس شاپنگ سائٹ ایمیزون کے علاوہ اسے سونی کے آن لائن اسٹور سے بھی خرید پائیں گے۔ سائز میں بے حد چھوٹا یہ اے سی آپ کو گرمی میں بھی کول رکھے رکھے گا۔

 

کرئے گا ہیٹر کا کام

کمپنی کی مانیں تو سونی کے چھوٹے اے سی کی بیٹری سنگل چارجر پر دو سے چار گھنٹے کا بیک اپ دے سکتی ہے۔ اسے زیرو سے فل چارج ہونے میں قریب دو گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ریون پوکیٹ کو ٹھنڈ میں ایک ہیٹر کی طرح بھی استعمال کیا جاسکے گا اور پہننے والے کے جسم کو گرم رکھنے کا کام بھی یہ اے سی کرسکتا ہے۔

 

ایپ کی مدد سے کنٹرول

اے سی میں ایک بے حد چھوٹا فین بھی دیا گیا ہے، جو اسے پہننے والے کے کپڑوں سے گرم ہوا کو باہر نکال دیتا ہے۔ حالانکہ اس اے سی کی مدد سے پہننے والے کے چہرے کو شاید ہی ٹھنڈک مل پائے۔ اس اے سی کو ایک اسمارٹ فون ایپ کے ساتھ لنک کیا جاسکتا ہے۔ جو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ہے۔ ایپ کی مدد سے اے سی کا درجہ حرارت لیول بھی ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔ اس میں آٹومیٹک موڈ بھی سلیکٹ کیا جاسکتا ہے۔