Type to search

ٹی وی اور فلم

سونو والیا برتھ ڈے اسپیشل: اپنے وقت کی مشہور اداکارہ

سونو والیا

فلمی ڈسک، 19 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1985 میں مس انڈیا کا خطاب اپنے نام کرنے والی سونو والیا آج اپنی سالگرہ منارہی ہے- اپنے وقت وہ بولڈ اداکارہ کی فہرست میں شامل تھی-

بالی ووڈ سینما میں 80 اور 90 کے دہائی میں شاندار اداکاری کے ذریعہ خاص پہچان بنانے والی اداکارہ سونو والیا کی پیدائش 19 فروری 1964 کو دہلی کے پنجابی گھرانے میں ہوئی- وہ ایک بالی ووڈ اداکارہ ، مس انڈیا پیجنٹ اور ماڈل ہے-

انہوں نے سائیکولوجی سے گریجویٹ کیا اور وہ جرنلزم کی اسٹونٹ رہی، انہوں نے مس انڈیا مقابلے میں شرکت سے پہلے ماڈلنگ کی-

سونو نے اپنی پڑھائی ختم کرنے کے بعد ماڈلنگ میں جانے کا راستہ منتخب کیا- جو کہ انکا صحیح فیصلہ بھی ثابت ہوا- کیونکہ یہاں انہیں جلد ہی کامیابی بھی ملی-

ماڈلنگ میں کامیاب کیریئر بنانے کے بعد انہوں نے مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا-

سونو والیا نے سال 1985 میں مس انڈیا مقابلہ جیتا تھا اور مس یونیورس 1985 میں مقابلہ میں حصہ لیا-

مس انڈیا کا خطاب اپنے نام کرنے کے بعد تو جیسے سونو کے لیے بالی ووڈ کا راستہ بھی کھل گیا- اور فلم خوب بھری مانگ میں کام کیا-

سال 1988 میں انہوں نے مہابھارت کتھا ٹی وی شو میں مہارانی چترنگادھا کا کردار نبھایا-

انہوں نے ٹام الٹر اور شہباز خان کے ساتھ بیتال پچیسی نامی ٹی وی سیریل میں کام کیا۔

سونو والیا نے امریکہ میں مقیم ایک این آر آئی اور انڈین فلم پروڈیوسر سوریا پرکاش سے شادی کی تھی، اور انکا سال 2009 میں انتقال ہوگیا- انکی ایک بیٹی ہے-

سریا پرکاش کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی این آر آئی فلم پروڈیوسر پرتاپ سنگھ سے کی، اب وہ یو ایس میں رہتی ہے-

حالانکہ سونو اب بالی ووڈ سے دور ہوچکی ہو لیکن ایک وقت پر ہر کوئی انکا دیوانہ ہوا کرتا تھا- سون کی شروعات سے ہی گلیمرس لائف گذارنے کا شوق تھا-

انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی، جسکے بعد انہوں نے بی گریڈ فلموں میں کام کرنا شروع کردیا-

انہیں سال 1989 میں بالی ووڈ فلم خون بھری مانگ سے ڈیبیو کیا تھا، اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ ملا-

سال 1988 میں آئی فلم اکرشن میں سونو نے کافی بولڈ سین دیئے تھے- اس دور میں بولڈ سین پردے پر کرنا آسان نہیں تھا-

سونو والیا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اپنی ہائٹ کی وجہ سے فلموں میں کام نہیں ملتا تھا-

سال 1986 میں آئی کرائم تھریلر فلم شرت میں وہ بطور ماڈل نظر آئی- فلم کو کیتن آنند نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں نصیر الدین شاہ ، شبانہ اعظمی اور ٹام الٹر تھے-

سال 1988 میں آئی ایکشن تھریلر فلم خون بھری مانگ میں انہوں نے نندنی کا کردار نبھایا-

فلم کو راکیشن روشن ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا تھا- فلم میں سونو والیا کے علاوہ ریکھا اور کبیر بیدی اہم رول میں تھے- اسی سال انہوں نے اکرشن میں پریا کا رول نبھایا-

سونو والیا نے سال 1989 میں اپنا دیس پرائے لوگ، مہادیو، طوفان اور کلرک میں نظر آئی-

سال 1990 میں مہا سنگرام، تیجا، حاتم تائی اور اگنی کال میں دیکھی، سال 1991 میں انہوں نے نمبری آدمی، کھیل، پرتیکار، تھلاپتی (تامل فلم) ، سرگ جیسا گھر، روپیے دس کروڑ اور جیون داتا میں کام کیا-

سال 1992 میں آئی رومانس فلم دل آشنا ہے میں انہوں نے سلمی اے بیگ کا کردار نبھایا-

فلم کو ہیما مالینی نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں جیتندر، متھن چکرورتی، ڈمپل کپاڈیہ، امریتا سنگھ، سونو والیا، دیویا بھارتی اور شاہ رخ خان لیڈ رول میں تھے-

سال 1992 میں آئی رومانس کامیڈی فلم کھیل میں سونو والیا نے تارہ جئے سنگھ کا کردار نبھایا-

فلم کو ایکٹ اور فلم میکر راکیش روشن نے ڈائریکٹ کیا تھا-

یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی- فلم میں انیل کپور، مادھوری ڈکشت، سونو والیا اور انوپم کھیر اہم رول میں تھے-

انیل کپور کے ساتھ فلم کرنے کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا-

لیکن کچھ وقت کے بعد ایسا بھی وقت آیا جب انہیں فلموں میں آفر ملنے بند ہوگئے تھے-

سال 1992 میں سونو والیا نے تہلکہ ،دل آشانہ ہے، اور نیسچے میں نظر آئی-

اور 1993 میں صاحباں، اور 1994 میں مہاشتریہ، اناری دادا،

سال 1995 میں جلاد، فوجی، 1996 میں یش، 2001 میں قسم، جیسی فلمیں شامل ہے-