Type to search

قومی

سونیا گاندھی کا اعلان- گھر واپس آنے والے مزدوروں کا ریل سفر کا خرچ اٹھائیں گی کانگریس

دہلی،4مئی(ذرائع) ملک میں کورون وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ، کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو اعلان کیا کہ ملک بھر میں پھنسے مزدوروں کے گھر واپس جانے کے لیے ریل سفر کا خرچ کانگریس پارٹی اٹھائیں گے۔ کانگریس نے ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، بھارتیہ راشٹریہ کانگریس نے فیصلہ لیا ہے کہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی ہر یونٹ ہر ضرورت مند مزدوروں کے گھر لوٹنے کی ریل سفر کا ٹکٹ خرچ برداشت کرے گی اور وہ اس بارے میں ضروری قدم اٹھائے گی۔ پارٹی صدر سونیا گاندھی کا بیان ٹیوٹ کیا گیا ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا ہے، مزدور ملک کی ریڈ کی ہڈی ہے۔ انکی محنت اور قربانی قوم کا اثاثہ ہے۔ صرف چار گھنٹے کے نوٹس پر لاک ڈاؤن کرنے کی وجہ سے لاکھوں مزدوروں گھر واپس لوٹنے سے محروم ہوگئے۔ 1947 کے بٹوارے کے بعد ملک نے پہلی بار دل دہلانے والا منظر دیکھا کہ ہزاروں مزدور سینکڑوں کلومیٹر پیدل گھر واپسی کے لیے مجبور ہوگئے۔

Tags:

You Might also Like