Type to search

ٹی وی اور فلم

ملائکہ نہیں روینہ کرنے والی تھی چھیاں چھیاں گانے پر ڈانس

فلمی ڈسک،24مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 90 کے دہائی میں سلور اسکرین پر راج کرنے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کچھ بہترین سپر ہٹ فلمیں دی ہے- روینہ نے اپنے دور کے تقریبا سبھی سپر اسٹارس اکشے، گویندہ، سلمان اور عامر کے ساتھ کام کیا ہے- لیکن روینہ کو ایک ہی ملال ہے کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ صرف ایک فلم میں کام کرسکی-

ٹائمز کو دیئے ایک انٹرویو میں روینہ نے بتایا کہ ایک وقت انہوں نے شاہ رخ کے مقابلے 4 فلمیں سائن کی تھی لیکن انکی صرف ایک ہی فلم زمانہ دیوانہ ریلیز ہوئی- باقی کی فلمیں کبھی ریلیز نہیں ہوسکی- روینہ کہتی ہے کہ فلم جادو کا میوزک بہترین تھا، حالانکہ روینہ اور شاہ رخ کی یہ فلم کبھی ریلیز ہی نہیں ہوسکی- شاہ رخ کے کیریئر کی بہترین فلموں میں ڈر کو شمار کیا جاتا ہے، روینہ نے بتایا ہے کہ جوہی چاولہ کا رول پہلے انہیں آفر ہوا تھا لیکن کسی وجہ سے وہ اس سپر ہٹ فلم کا حصہ نہیں بن سکی- فلم دل سے، کا سپر ہٹ گانا چھیاں چھیاں پہلے روینہ کو آفر کیا گیا تھا، حالانکہ اس وقت روینہ نے اس گانے کو کرنے سے منع کردیا تھا-

روینہ نے کہا کہ وہ اس وقت خود کو ایک بار پھر انڈسٹری میں جگہ بنا رہی تھی- اس سے پہلے فلم رکشک میں وہ آئٹم گانا شہر کی لڑکی کر چکی تھی- انہیں ڈر تھا کہ چھیاں چھیاں سے انکی امیج ایک ہیروئین کے بجائے آئٹم گرل کی بن جائے گی-

Tags:

You Might also Like