Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ سوناریکا بھاڈوریا اپنی اداؤں سے بناتی ہے دیوانہ

ٹی وی ڈسک،5جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ سوناریکا بھاڈوریا ان دنوں لاک ڈاؤن میں اپنے گھر میں بند ہے۔ ٹی وی شو کی شوٹنگ بند ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو ہے۔ سوناریکا بھاڈوریا نے اپنی کچھ تھروبیک تصویریں شیئر کی ہیں۔ جن میں انکی ادائیں دیکھ کوئی بھی ہوش کھو دے گا۔ سونو سے سوناریکا نے لکھا ہے۔ کہ وہ گذشتہ دنوں کو یاد کررہی ہیں۔

گذشتہ دنوں سوناریکا نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن میں گھر پر کوکینگ اور صفائی کرکے ٹائم پاس کررہی ہے۔ سوناریکا کو کپ کیکس بہت پسند ہیں اور وہ ان دنوں یہی بنا رہی ہے۔ سوناریکا کو ٹی وی کی دنیا میں ’ماں پاروتی’ کے رول سے مقبولیت ملی۔ وہ ’دیووں کے دیو۔۔۔مہا دیو، سیریل میں نظر آئی تھی۔

سوناریکا بھاڈوریا ایک بار اپنی ڈریس کو لیکر ٹرول ہوگئی تھی۔ دراصل کئی لوگوں کو اس بات سے مسئلہ تھا کہ چونکہ انہوں نے اسکرین پر پاروتی کا رول کیا ہے، اس لیے انہیں بکنی میں فوٹو پوسٹ نہیں کرنا چاہیئے۔

سوناریکا بھاڈوریا کی اس فوٹو کو لیکر فینس نے پوچھ لیا کہ کیا انہوں نے اپنا بولڈ اوتار اس لیے دیکھایا، تاکہ انہیں فلم مل سکے؟ اس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ میں نے کسی فلم میں جانے کے لیے بکنی نہیں پہنی، سوناریکا بھاڈوریا نے یہ بھی کہا تھا کہ میری بکنی والی تصویریں یہ ثابت کرنے کے لیے نہیں ہے کہ میں سیکسی، یا وائلڈ دیکھ سکتی ہوں۔ یہ اس لیے بھی نہیں ہے کہ پاروتی والے رول کے بعد لوگ میرا دوسرا اوتار دیکھ سکے۔

ایک میڈیا پورٹل سے بات چیت میں سوناریکا نے کہا تھا کہ میں ماڈرن لڑکی ہوں اور جیسے پردے پر ہر طرح کے کردار نبھانا چاہتی ہوں ویسے نجی زندگی میں بھی انڈین ہو یا ویسٹرن ہر آوٹ فٹ ٹرائی کرتی ہیں، لیکن انسٹاگرام پر اپنے فینس کے ساتھ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ سوناریکا نے سال 2011 میں شروع ہوئے تم دینا ساتھ میرا ، شو سے ٹی وی پر ڈیبیو کیا۔

سوناریکا نے تلگو، تامل اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ وہ 2016 میں آئی بالی ووڈ فلم سانسیں: دی لاسٹ بریتھ’ میں لیڈ اداکارہ کے طور پر نظر آئی تھی۔

Tags:

You Might also Like