Type to search

ٹی وی اور فلم

ریلیز ہوا سونم کپور کی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ کا ٹریزر

نئی دہلی،25اگسٹ(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ کو لیکر مصروف ہے۔ اس فم کی کہانی مصنف اوجا چوہان کے ایک افسانے پر مبنی ہے۔ یہ ایک لڑکی کی کہانی ہے۔ جسکا نام زویا ہے۔ ہندو لڑکی کےمسلمان نام والی یہ کہانی کامیڈی ، جذباتی اور رومانس سے بھرپور ہے۔ وہیں اتوار کو فلم کا ویڈیو ٹریزر سامنے آیا ہے۔ جوبے حد مزیدار ہے۔ اس ٹریزر کو سونم نے اپنے ٹیوٹر اکاٰؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ اس ٹریزر کو شیئر کرتے ہوئے سونم نے یہ بھی بتایا کہ فلم کا ٹریلر 27 اگسٹ کو ریلیز کیا جائے گا۔

دو مہینے پہلے سونم کپور اچانک سرخیوں میں چھا گئی تھی۔ وجہ تھی اچانک سے انکا سوشل میڈیا پر خود کا نام بدل لینا۔ سونم کے اہوجا نے اپنا نام زویاسنگھ سولنکی لیکھ کر سب کو حیران کردیا تھا۔ سونم کی یہ فلم 20 ستمبر2019 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

 

Tags: