Type to search

فیشن

کلاسک اور رائل جیولری میں نظر آئی سونم کپور

فیشن ڈسک،5فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونم کپور اپنے ہائی کلاس فیشن کے لیے جانی جاتی ہے۔ چاہے ریڈ کارپٹ ہو یا پھر کوئی فنکشن وہ ہمیشہ عمدہ اسٹائل میں نظر آتی ہے۔ اس بار بھی انکا یہ انداز آرمان جین اور انیسا ملہوترا کے وڈینگ رسپشن میں دیکھا۔ اس بار انہوں نے اپنے لک کو کلاسک اور رائل رکھا تھا۔ جسکے لیے انہوں نے ماں اور ساس کی جیلوری استعمال کی تھی۔

سونم نے وڈینگ رسپشن کے لیے وائٹ ساڑی پہنی تھی۔ اس پر گولڈن گوٹا ورک کیا گیا تھا۔ پللے کو بھرا ہوا لک دینے کے لیے اس پر گولڈن بارڈر اور  سیکونسنگ ورک بھی کیا گیا تھا۔ یہ ساڑی گڈ آرتھ انڈیا برانڈ کی تھی۔

اس لک کے ساتھ سونم کے بالوں کو لائٹ  ویوس میں اسٹائل کیا گیا تھا۔ میک اپ کو نیچرل ٹون کا رکھتے ہوئے آنکھوں کو ہائی لائٹ کیا گیا تھا۔ اسکے لیے بولڈ بلیک آئی لائنر استعمال کیا گیا۔ سونم کی ہیئر اسٹائل اور میک اپ نمرتا سونی نے کیا تھا۔

نکلیس کی بات کریں تو یہ پرل اور کندن کا ہیوئی نیک پیس سونم کپور کی ساس پریا اہوجا کا ہے۔ وہیں بڑے اور بے حد خوبصورت جھومکے سونم کی ماں سنیتا کپور کے پرسنل کلکشن کا حصہ ہے۔

سونم نے ہاتھوں میں چوڑی سنگل۔سنگل کڑے پہنے ہوئے تھے جو انکے نکلیس اور ایئرینگس سے میچ کررہے تھے۔ اسکے ساتھ انہوں نے سنگل رنگ پہنی تھی۔

سونم کپور کی رنگ اور کڑے بریندی چاند اور انمول جیولرس کے تھے۔ وہیں انہوں نے ایک ہاتھ میں لائٹ پرپل کلر کا ہیڈفون بھی استعمال کیا تھا۔

سونم کا اوور آل لک ایسا تھا کہ  کہ اسے دیکھ پرانے زمانے کی اداکارہ کی یاد آرہی تھی۔ ویسے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس لک میں سونم واقعی بے حد خوبصور لگ رہی تھی۔ (فوٹو: سونم کپور کے انسٹاگرام سے لی گئی)

Tags:

You Might also Like