Type to search

فیشن

ہارپر بازار میگزین کے لیے سونم کپور نے کرایا فوٹو شوٹ

فیشن ڈسک،3مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اس بات کو ماننے سے شاید کوئی انکار نہیں کرسکیں گا کہ سونم کپور بالی ووڈ کی ٹرو فیشنسٹا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ دنیا کے بڑے برانڈس بھی انہیں اپنا ایمبسیڈر منتخب کرتے ہیں، اس بار یہ حسینہ بلگاری Bvlgari جیولری کے نئے کلکشن کو پرومٹ کررہی ہے- سونم کپور نے اس فوٹو شوٹ کے لیے بلگاری کی جتنی بھی جیولری کو پہنا ہے اسکا ہائی لائٹ کرنے کے لیے انہیں الگ الگ لک دیا گیا- پرپل اینڈ ڈائمنڈ جیولری کے ساتھ سونم نے برطانیہ فیشن لیبل مارکس الیمیڈا کا گاؤن پہنا تھا، اس آف شولڈر گاؤن کے ساتھ انہوں نے لیبنانی فیشن ڈیزائنر جورجز ہووبیکا کی ڈیزائن کی گئی ہیٹ لگائی تھی-

سونم کا یہ پرپل رفل گاؤن مشہور اطالوی برانڈ ویلینٹینو کے کلکشن میں سے لیا گیا ہے- اس رفل ٹول ڈریس کا لک کچھ ایسا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسے جس طرح سونم نے ایلیگنس کے ساتھ کیری کیا ویسا شاید کوئی اور بالی ووڈ حسینہ کرپاتی-

ویسے بلگاری کےساتھ جڑنے پر سونم نے خوشی ظاہر کی تھی، انہوں نے لانچینگ ایونٹ سے لیکر اب تک کئی تصاویریں اس جیولری برانڈ کے لیٹسٹ کلکشن کو پرموٹ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے- ہر تصویر میں سونم لاجواب ہی نظر آرہی ہے-
فوٹو:سونم کپور کے انسٹاگرام سے لی گئی-

Tags:

You Might also Like