Type to search

ٹی وی اور فلم

ماں بننے والی ہے سونم کپور، بے بی بمپ کے ساتھ شیئر کی خوشخبری

اداکارہ سونم کپور حاملہ

فلمی ڈسک، 22 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ سونم کپور آہوجا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اور فینس کے ساتھ پرسنل اور پروفیشنل لائف سے جڑی باتیں شیئر کرتی رہتی ہے-

سونم کپور نے فینس کے ساتھ بڑی خوشخبری شیئر کی ہے- جسکے بعد فینس انہیں مبارکباد دے رہے ہیں- سونم نے سوشل میڈیا پر خوبصورت تصویروں کے ساتھ اپنی ماں بننے کی خوشی شیئر کی ہے-

 

پیر کے روز نیرجا فلم کی اداکارہ سونم کپور سوشل میڈیا پر طوفان سا لا دیا- شوہر آنند آہوجا کے ساتھ فوٹو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حمل سے ہونے کا  اعلان کیا-

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سونم نے کالے رنگ کی ڈریس پہنے خود کی تصویریں شیئر کی ہے، وہ آنند کی گود میں سر رکھے ہوئے ایک صوفے پر لیٹی ہے-

فوٹو میں انہوں نے اپنے بے بی بمپ پر ہاتھ رکھا ہے اور مسکرا رہی ہے- انکے چہرے پر حمل کی چمک دیکھ رہی ہے-

وہیں آنند انہیں مسکرا کر دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں- فوٹو سے فینس کی نظریں نہیں ہٹ رہی ہے- کیپشن میں سونم نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کو لیکر پرجوش ظاہر کیا-

 

انہوں نے کیپشن میں لکھا، چار ہاتھ- آپ کو سب سے اچھے سے اٹھانے کے لیے ، دو دل آپ کے ساتھ- ایک خاندان ، جو آپ کو پیار دے گا، ہم آپ کا استقبال کرنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتے-

سونم کپور کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو سونم آخری بار والد انیل کپور کے ساتھ نظر آئی تھی- اسکے علاوہ اگلی بار شوم مکھیجا کی آنے والی فلم بلائینڈ میں پورب کوہلی اور ونئے پاٹھک کے ساتھ نظر آئیں گی- یہ فلم 2011 میں ریلیز ہوئی کورین فلم کا ریمیک ہے-

Tags:

You Might also Like