Type to search

قومی

کیجریوال نے نجی ہاسپٹلس کو دیا انتباہ ، کہا – اگر غلط معلومات دی گئیں تو کارروائی کی جائے گی

نئی دہلی،6جون(ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایپ پر دہلی کے تمام اسپتالوں کے بارے میں معلومات ہیں لیکن کچھ اسپتال بستروں کے بارے میں غلط معلومات دے رہے ہیں۔ کجریوال نے اس طرح کے اسپتالوں کو انتباہ دیتے ہوئے کاروائی کا انتباہ دیا-

سی ایم کیجریوال نے کہا کہ حکومت کے احکامات کے باوجود کچھ نجی اسپتالوں میں ان کے مالکان کے کہنے پر من مانی کررہے ہیں ، ان کو بخشا نہیں جائے گا۔ تمام نجی اسپتالوں کو اپنے یہاں 20 فیصد بیڈ کورونا کے مریضوں کےلئے ریزرو ہونے لازمی ہیں اور جو لوگ ایسا نہیں کریں گے ان کے اسپتال کو پوری طرح سے کورونا کے لئے وقف کردیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کو ایک ایپ لانچ کیا گیا تھا جس کے تحت اسپتال میں خالی بستروں کے بارے میں معلومات ملنا شروع ہوگئیں۔ اس دوران شکایت موصول ہوئی کہ کچھ اسپتال ایپ میں خالی بستر دکھائے جانے کے باوجود مریضوں کو بھرتی نہیں کررہے ہیں۔ ایسے اسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اب حکومت کے نمائندے تمام نجی اسپتالوں کے رسیپشن پر موجود ہوں گے جو اسپتال کے خالی بستروں کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کورونا ایپ سے لوگوں نے بے حد فائدہ اٹھایا ہے کیونکہ جب اس کا آغاز کیا گیا تو مختلف اسپتالوں میں 2800 مریض داخل تھے اور اب 3900 مریض ایپ کی مدد سے داخل ہیں۔

 

کیجروال نے کہا، ملک میں سب سے ذیادہ کورونا ٹیسٹ دہلی میں ہورہے ہیں- کچھ چند نجی ہاسپٹل اس وبا کے دوران بیڈ کی بلیک مارکیٹنگ کررہے ہیں- پچھلے منگل کو ہم نے ایپ لانچ کیا تھا جس میں بیڈ کی معلومات عوامی کی تھی- سبھی نجی ہاسپٹل غلط نہیں کررہے ہیں، کچھ چند ہاسپٹل غلط حرکت کررہے ہیں- اس ایپ میں سبھی ہاسپٹل کی فہرست ڈالی گئی ہے تاکہ عام لوگوں کو خالی بیڈ کی معلومات مل سکے-

Tags:

You Might also Like