کون ہے سوشل میڈیا انفلونسر ودھی یادو

ایکتا کپور نے چمکا دی قسمت سیریل مولکی میں دیا مرکزی کردار
وائرل ڈسک، 11 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشل میڈیا آج کی تاریخ میں کسی کو بھی اسٹار بنا سکتا ہے- ایسے کئی سوشل میڈیا انفلونسر ہیں جو راتوں رات اسٹار بن گئے ہیں- کچھ ایسا ہی ہوا ہے بہار کی ودھی یادو کے ساتھ جنہیں سیدھے سیریل کوئین ایکتا کپور نے اپنے شو میں لیڈ رول دیا ہے-
سوشل میڈیا انفلونسر ودھی یادو کی بحث آج کل خوب ہورہی ہے- ٹک ٹاک اسٹار رہی ودھی یادو ریلس بنا کر سرخیوں میں آئی اور اب انہیں ٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپور نے بڑا بریک دے دیا ہے- ودھی کو سیریل میں لیڈ رول پلے کرنے کے لیے ملا ہے-
ودھی کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالوونگ ہے- ٹک ٹاک پر ودھی اپنی بولڈ ویڈیوز کی وجہ سے کافی وائرل ہوئی تھی- ایکتا کپور نے ودھی کے ٹیلنٹ اور خوبصورتی کو پہچانا اور انہیں ایک بڑے ٹی وی سیریل میں بریک دے دیا-
ودھی (19 سالہ) کو ایکتا کپور کے ٹی وی سیریل مولکی – رشتوں کی اگنی پریکشا سیزن 2 میں لیڈ رول پلے کرنے کا موقع ملا ہے- شو میں ودھی بھومی کا رول پلے کررہی ہے-
بتادیں کہ کلرس چینل پر نشر ہونے والا شو مولکی سال 2020 سے فروری 2022 تک نشر ہوا، جسے ایکتا کپور نے بالاجی ٹیلی فلمز کے تحت تیار کیا تھا-
اتنا بڑا بریک ملنے پر ودھی بے حد خوش ہے- یہ سیریل ایک دلہن خریدنے کے مسئلہ پر مبنی ہے-
View this post on Instagram
ودھی یادو بہار کے نوادہ ضلع کے راجولی گاؤں کی رہنے والی ہے۔ ودھی کی عمر صرف 19 سال ہے۔ وہ اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی ماں دیپا یادو اور والد وپن یادو کو دیتی ہیں۔ 28 فروری کو، ودھی نے اپنی سالگرہ بالاجی فلمز کے ساتھ بڑے دھوم دھام سے منائی-
View this post on Instagram