Type to search

وائرل

یوٹیوبر صوفیہ انصاری کا 98 لاکھ فالوورز والا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند

یوٹیوبر صوفیہ انصاری

وائرل ڈسک، 16 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) صوفیہ انصاری کے فینس کے لیے چونکانے والی خبر ہے۔ انکا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی گئی۔

خود انسٹاگرام کی طرف سے ہی صوفیہ انصاری کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہوگیا ہے۔ جسکی وجہ سے اب سوشل میڈیا سینسیشن اور کنٹینٹ کریئٹر صوفیہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کوئی نہیں دیکھ سکتا ہے۔ اسکی وجہ کہیں نہ کہیں انکا ایڈلٹ ویڈیو بنانا بتایا جارہا ہے۔

 

صوفیہ انصاری کو بہت ہی مقبول کنٹینٹ کریئٹر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ اپنے چھوٹے چھوٹے ویڈیو کے لیے صوفیہ انصاری بہت مشہور ہے۔

سال 2020 میں حکومت کی طرف سے ٹک ٹاک کو بند کردیئے جانے کے بعد صوفیہ انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ایکٹیو ہوئی تھی۔ اسی کے بعد سے لگاتار صوفیہ مقبول ہوتی گئی۔

صوفیہ انصاری کے انسٹاگرام میں قریب 98 لاکھ فالوورس تھے اور وہ ایک کروڑ کے قریب تھی۔ وہیں صوفیہ کے یوٹیوب میں 188کے سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔

صوفیہ ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ہاٹ ویڈیوز شیئر کرکے مقبولیت پاتی ہے۔ وہ چھوٹے چھوٹے ریلس بناکر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتی تھی اور اسی کے ساتھ انکے یوٹیوب میں شارٹس اور ویلاگ ویڈیوز بھی مقبول ہیں۔

صوفیہ انصاری کی پیدائش 30 اپریل 1996 کو گجرات میں ہوئی۔ ان کا تعلق ایک متوسط ​​گھرانے سے ہے اور وہ گجرات میں پلی بڑھی ہیں۔ گھر میں والدین کے علاوہ دو بہنیں ہیں۔ صوفیہ کو ڈانس، سفر، پینٹ اور تیراکی کا شوق ہے۔

صوفیہ کے بائیں بازو پر انگھوٹی کا ٹیٹو، بائیں کندھے پر شیطان کا ٹیٹو، اسکے دائیں بازو پر بھیڑیا کا ٹیٹو اور دائیں کندھے پر فرشتہ ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

صوفیہ انصاری کو اداکارہ پرینکا چوپڑا اور شاہ رخ خان کافی پسند ہے۔ جون 2013 میں، انہوں نے ‘صوفیہ انصاری’ کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا۔

ان کی مقبولیت کے بعد بہت سے یوٹیوب صارفین نے انہیں فحش رقص اور خطرناک تصاویر کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز اور لائیو کے ذریعے ان کا جواب دیا۔

نفرت کرنے والوں کو جواب دینے کے لیے، انہوں نے شیطان اور فرشتہ کے دونوں کندھوں پر ٹیٹو کروانے کا فیصلہ کیا۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ہر انسان کے دو رخ ہوتے ہیں ایک فرشتہ اور دوسرا شیطان۔

سال 2017 میں، صوفیہ پہلی بار آدتیہ گدھوی کے گانے ‘ایک کُڑی’ میں نظر آئیں جو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا تھا۔

سال 2020 میں، وہ مشہور ایم ایکس ٹکا ٹک شو ‘فیم ہاؤس’ میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آئیں۔

سال 2021 میں انہوں نے بیلو ٹاؤن گانے کے ساتھ ایک ماڈل کے طور پر کامیابی حاصل کی، اسی سال ایک اور پنجابی گانا ‘چشمہ پیار کا’ ریلیز ہوا۔ صوفیہ نے کئی اشتہارات کے لیے کام کیا ہے۔