Type to search

وائرل

سنیہا اولال کا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

سنیہا اولال برائیڈل فوٹو

وائرل ڈسک 28 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ سنیہا اولال کو ہمیشہ سے ایشوریہ رائے کی ہمشکل کہا گیا ہے، اور سنیہا کا حالیہ برائیڈ فوٹو شوٹ کو بھی سوشل میڈیا پر ٹرولرس ایشوریہ سے مقابلہ کررہے ہیں-

سنیہا اولال نے سال 2005 میں آئی سلمان خان کے ساتھ لکی: نو ٹائم فار لو ” میں کام کیا تھا- اسی فلم سے انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا-

سلمان کی فلم سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ سنیہا اولال کافی وقت سے بالی ووڈ سے دور ہے-

بتادیں کہ سنیہا اولال نے حال ہی میں برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے- جسے لیکر وہ خاص سرخیوں میں آئی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sneha Ullal (@snehaullal)

اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ہارٹ ایموجی بنایا ہے- تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ویسا ہی لک رکھا ہے جیسا کہ ایشوریہ رائے نے اپنی فلم جودھا اکبر میں رکھا تھا-

اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں سنیہا ایئرینگ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہے- ساتھ ہی ماتھے پر لگی بندی اور راجستھانی بورلا انکے لک کو اور بھی ذیادہ شاندار بنا رہا ہے-

جب ناظرین نے سنیہا کو پہلی بار پردے پر دیکھا تو ایک بار تو انہیں بھی یہی لگا تھا کہ یہ تو ایشویہ رائے ہی ہے-

سنیہا اولال نے بھلے ہی بڑی اسکرین سے اپنی دوریاں بنا لی ہوں- لیکن سوشل میڈیا پر انکا گلیمرس انداز آئے دن دیکھنے کو ملتا ہے-

ان دنوں اپنے خاص فوٹو شوٹ کو لیکر سنیہا اولال انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے- انکے لیٹسٹ فوٹو شوٹ پر فینس کے ساتھ ہی مشہور شخصیات کی بھی نگاہیں ٹکی ہوئی ہے-

بتادیں کہ ہمیشہ سے انکو ایشوریہ رائے کی ہمشکل کہا جاتا ہے اور اب انکی لیٹسٹ فوٹو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے-

بیشک وہ اس فوٹو شوٹ میں کافی خوبصورت دیکھائی دے رہی ہے- لیکن پھر بھی کچھ یوزرس نے انہیں ٹرول کرنے کی کوشش کی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sneha Ullal (@snehaullal)

ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا- آپ ایشوریہ رائے کی باڈی ڈبل کرتی ہیں کیوں؟ وہیں دوسرے نے لکھا ، نقلچی، وہیں دوسری طرف سنیہا کے فین نے انکی خوب تعریف کی ہے-

سنیہا کے انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی لوگ انکا مقابلہ ایشوریہ رائے سے کرنے لگے تھے-
بتادیں کہ سنیہا کی پہلی فلم آنے کے بعد لوگوں نے انکی اگلی فلم کو لیکر پرجوش تھے، انکے 12 سال کے فلمی کیریئر میں انہوں نے 6 فلموں میں کام کیا، جس میں آخری بے زبان عشق تھی-

سنیہا اولال کی پیدائش 18 دسمبر 1987 کو عمان کے مشرق وسطی کے شہر مسقط میں ہوئی- انکے والد کا نام نتن اولال ہے اور والدہ کا نام اوشا اولال ہے، انکی بہن سومیا ہے،

انہوں نے عمان کے انڈین اسکول وادی کبیر اور انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کی۔اسکے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ ممبئی منتقل ہوئی اور ڈوریلو کنونٹ ہائی اسکول اور ورتک کالج میں تعلیم حاصل کی۔

انہیں تیلگو فلم اللسمگا اتسھمگا ، اور ہندی فلم لکی: نو ٹائم فار لو ، کے لیے جانا جاتا ہے-
سنیہا اولال نے سال 2005 میں لکی: نو ٹائم فار لو میں سلمان کے ساتھ لکی نیگی کا کردار نبھایا ، یہ انکی ڈیبیو فلم تھی،

سال 2006 میں ہندی فلم آیان میں انہوں نے نیہا اے ورما کا کردار نبھایا-

سال 2007 میں سنیہا نے فلم جانے بھی دو یارو میں کیمیو رول ادا کیا، اور سال 2008 میں سنیہا نے تیلگو فلم اللسمگا اتسھمگا میں دھنالکشمی کا کردار نبھایا، یہ انکی تیلگو ڈیبیو فلم تھی- اسی سال انہوں نے نینو میکو تیلوسا میں انجلی کا کردار نبھایا- ایک اور ایک تیلگو فلم کنگ میں رادھیکا کا کردار نبھایا-

سنیہا نے سال 2009 میں فلم کاش…میرے ہوتے، میں رادھیکا کا رول پلے کیا، اور تیلگو فلم کرنٹ میں سنیہا کا کردار ادا کیا-

سال 2010 میں ہندی فلم کلک، تیلگو فلم ورودو، سمہا، سال 2011 میں ال ی مودالیندی ، دیوی، انگریزی فلم گاندھی پارک (ڈیبیو فلم)، مدھاتھا کجا میں کام کیا-

سال 2012 میں موسٹ ویلکم، سال 2013 میں ایکشن 3ڈی، سال 2014 میں انتھا نی مایالون، سال 2015 میں بے زبان عشق، سال 2020 میں زی5 کی ویب سیریز ایکسپائری ڈیٹ میں دیشا کا رول نبھایا-

سنیہا نے سال 2007 میں ٹی وی سیریل کیوں کی ساس بھی کبھی بہوں سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا-