Type to search

فیشن

سمیرتی سنہا نے کینسر سے متاثر بچوں کے لیے کیا ریمپ واک

سمیرتی سنہا

فیشن ڈسک، 23 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری اداکارہ سمیرتی سنہا نے بامبے ٹائمز فیشن ویک ریمپ شو میں ریمپ واک کرکے اپنا جلوہ بکھرا- سمیرتی سنہا پہلی ایسی بھوجپوری اداکارہ بن گئی ہے- جنہوں نے بمبئی ٹائمز فیشن ویک میں ریمپ پر واک کیا ہے-

بتادیں کہ سمیرتی سنہا کی پیدائش 4 ستمبر 1989 کو جھارکھنڈ کے ڈمکا ڈسٹرک میں ہوئی- وہ ایک بھوجپوری اداکارہ ہے- سمیرتی بھوجپوری فلم اور ٹی وی سیریلس میں کام کرتی ہیں-

انہوں نے سال 2008 میں آئی بھوجپوری فلم رنگیلا بابو سے ڈیبیو کیا تھا- اور ٹی وی سیریل جے ماں ویشنو دیوی سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا-

سمیرتی سنہا نے میسج گیوانی کے ٹرسٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ واک کیا ہے- بمبئی ٹائمز فیشن ویک دادر کے آئی لینڈ سٹی میں منعقد کیا گیا تھا- انکی بائی گھمنڈی رام ٹرسٹ کو سپورٹ کرنے اور پرلس آف ہیومنیٹی کو شوکیس کرنے کے لیے سمیرتی سنہا نے کینسر متاثر بچوں کے لیے ریمپ واک کیا-

 

ریمپ واک کرنے کے بعد پرجوش سمیرتی سنہا نے اسے خود کے لیے ہی نہیں بلکہ بھوجپوری سینما کے لیے ایک خوشگوار لمحہ بتایا-

قابل ذکر ہے کہ بمبئی ٹائمز فیشن ویک پورے ہندوستان کے سب سے مشہور فیشن شو میں شمار کیا جاتا ہے-

بھوجپوری اداکارہ سمیرتی سنہا کے ساتھ وہاں بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل، کوریوگرافر گنیش اچاریہ، ڈیزائنر نشا جاموال، جلسین گنیچا، دیویانک شراف سمیت کئی سارے فنکار بھی تھے- بمبئی ٹائمز فیشن ویک کے منتظمین نے کوویڈ 19 کو مدنظر رکھتے ہوئے فیشن شو کا اہتمام کیا۔

سمیرتی سنہا نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں سپنا بابل کا–بدائی، جے ماں ویشنو دیوی، وقت بتائے گا کون اپنا کون پرایا، کرائم پیٹرول، جانے پہچانے سے–یہ اجنبی، ہارر نائٹس، ناچ ناچیا دھوم مچایا، بگ میم صاحب، رسوئی کی رانی، جے بھولے ناتھ، سوریا پترا کرن، اور ہندوستان کا بگ اسٹار جیسے شوز شامل ہے-