Type to search

اسپورٹس

محمد سمیع کی گیند سے سیمرتی مندھانا ہوئی تھی زخمی، 10 دنوں تک چل نہیں پائی

smriti-mandhana-mohammed-shami

اسپورٹس ڈسک،1مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ میچ بند ہوگئے ہیں۔ ایسے میں کرکٹرس بھی گھر میں قید ہونے کو مجبور ہے۔ ان دنوں ذیادہ تر کھلاڑی سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہوگئے ہیں۔

روہت شرما، ویراٹ کوہلی، جسپریت بمرا، ہادردیک پانڈیا، کے ایل راہول، سمیت کئی کھلاڑی فینس سے جڑنے کے لیے انسٹاگرام پر لائیو آرہے ہیں۔ اسی درمیان روہت شرما، سیمرتی مندھانا اور جمیما روڈریگس نے بھی لائیو چیٹنگ کی۔ اس دوران ، ماندھانا نے محمد سمیح کی گیند کو لیکر خلاصہ کیا۔

سیمرتی نے بتایا کہ ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سمیح جب ریہیب پر تھے تو اس دوران وہ 20اوور کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینک رہے تھے اور انکی ایسی ہی ایک گیند سے وہ زخمی ہوگئی تھی۔ سیمرتی نے بتایا کہ سمیع نے وعدہ کیا تھا کہ وہ باڈی پر گیند نہیں ڈالیں گے۔

یوٹیوب پر شیئر اس ویڈیو میں مندھانا نے بتایا کہ پہلی دو گیند تو وہ بیٹ ہوگئی۔ کیونکہ انہیں اتنی تیز گیند کھیلنے کی عادت نہیں ہے۔ مگر تیسری گیند انکی ران پر آکر لگی اور وہ کالی، نیلے اور ہری ہوگئی۔ ہندوستان کی اسٹار خاتون بلے باز نے بتایا کہ 10دنوں تک انکی ران پر سوجن رہی تھی۔

Tags:

You Might also Like