Type to search

ٹیکنالوجی

فنگر پرنٹ بائیولاک، اسمارٹ گھر کے لیے اسمارٹ تالا

ٹیکنالوجی ڈسک،18مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیجیٹل گیجٹ بنانے والی کمپنی پورٹرونیکس نے بائیو لاک (تالا) لانچ کیا ہے۔ جو اسمارٹ بائیومیٹرک پیڈ لاک کے ساتھ آتا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ اسمارٹ لاک کافی مضبوط ہے۔ اسے ڈور کے ساتھ بیگس، سوٹ کیس، بائیکس کے ساتھ کئی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس لاک میں کسی طرح کی چابی استعمال نہیں ہوتی ۔ یہ آپ کی فنگرپرنٹ سے ان ۔ لاک ہوگی۔ یعنی آپ کی انگلی ہی اس لاک کی چابی ہے۔ اس بائیو لاک کی قیمت 2999 روپے ہے۔ کمنی اس پر 12 مہینے کی ویرینٹی بھی دے رہی ہے۔

اس لاک میں کسی طرح کی چابی کا استعمال نہیں ہوتا۔ وہیں کوئی پاسورڈ بھی نہیں ہے۔ یعنی چابی کھو جانے یا پاسورڈ بھول جانے کی ٹینشن نہیں ہوگی۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ لاک صرف ایک یوزر کی فنگر پرنٹ سے کھلے گا، اس میں 40 لوگوں کے فنگر پرنٹ کا ڈیٹا جوڑا جاسکتا ہے۔ یعنی آپ لاک میں اپنی فیملی کے سبھی ممبرس کا ڈیٹا ڈال سکتے ہیں۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ لاک 0.5 سکنڈ میں کھل جاتا ہے۔ اس لاک میں ایل ای ڈی انڈیکیٹر دیئے گئے ہیں۔

اس لاک کو بنانے میں سٹینلیس سٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔ وہیں، اسے آئی پی 66 ریٹینگ دی گئی ہے۔ یعنی پانی، دھول ، میٹھی کا اثر اس لاک پر نہیں ہوتا، اسکا وزن صرف 59 گرام ہے۔ اس میں 100 ایم اے ایچ کی ریچارج ایبل بیٹری دی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ 30 منٹ میں فل چارج ہوجاتا ہے۔ اسے کسی بھی 5واٹ اسمارٹ فون چارجر سے چارج کرسکتے ہیں۔ فل چارج ہونے کے بعد اسے 6 مہینے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔