Type to search

آٹو موبائل

اسکوڈا آٹو نے نئی کار ریپڈ رائڈر پلس لانچ کیا

اسکوڈا

آٹو ڈسک،15جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسکوڈا آٹو انڈیا نے اپنی سیڈن ریپڈ کا نیا ورژن رپیڈ رائیڈر پلس، کو بازار میں اتارا ہے۔ اسکی شروعاتی ایکس شوروم قیمت 7.99 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ کمپنی نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں کہا کہ نئی رپیڈ رائیڈر پلس بی ایس 6 اخراج کے معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ اس میں ایک لیٹر کا پیٹرول انجن لگا ہے۔ نئی کار 18.97 کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دیتی ہے۔

 

اسکوڈا آٹو انڈیا کے برانڈ ڈائریکٹر جیک ہولیس نے کہا کہ کمپنی نے حال ہی میں اپنی نئی رپیڈ ٹی ایس آئی سیریز پیش کی ہے۔ اس میں 1.0 ٹی ایس آئی پیٹرول انجن ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ گاڑی ایک لیٹر پیٹرول میں 18.97 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ اسکے علاوہ کار میں دو ایئر بیگ، انٹی لاک بریک سسٹم، پچھے کی طرف پارکنگ میں کام کرنے والے سینسر وغیرہ بھی دستیب ہے۔

 

اسکوڈا رپیڈ رائیڈر پلس کینڈی وائٹ، کاربن اسٹیل، سلور، اور ٹافی براؤن کلرس میں دستیاب ہوگی۔ گاڑی میں لگا 999 سی سی کا تین سلنڈر والا 1.0 ٹی ایس آئی پیٹرول انجن 108.49 ہارس پاور کا ہے 175 نیوٹن میٹر کا ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ وہیں ٹرانسمیشن کی بات کی جائے تو سکس اسپیڈ مینول ٹرانسمیشن سسٹم دیا گیا ہے۔ مائیلج کی بات کی جائے تو مینول ٹرانسمیشن ویرینٹ 18.97 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج دے سکتی ہے۔

 

کمفرٹ کے لیے اس سیڈن میں نئی 16.51 سنٹی میٹر کلر ٹچ اسکرین سنٹرل انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے جو اسمارٹ لنک ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اسکے ذریعہ نیویگیشن جیسے فیچرس اور انفوٹینمنٹ اسکرین پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے ذریعہ کنیکٹ کیا جاسکتا ہے اور یو ایس بی/ آکس ۔ ان / بلوٹوتھ آپشن کا فائدہ لیا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ مرر لنک، اپیل کار پلے اور اینڈروئیڈ آٹو کو سپورٹ کرتی ہے۔

Tags:

You Might also Like