Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم صرف تم ، کی اداکارہ پریا گل فلمی دنیا سے ہے غائب

اداکارہ پریا گل

ٹی وی ڈسک،13 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1999 میں آئی سنجے کپور کے ساتھ فلم صرف تم میں اپنی زبردست اداکاری دیکھا چکی اداکارہ پریا گل آج فلموں سے دور ہے اور سوشل میڈیا سے بھی دوری بنائے ہے۔

بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں ایسی رہی جنکی خوبصورتی کی دنیا دیوانی تھی لیکن ایک وقت بعد انہوں نے سینما سے دوری بنا لی ایسی ہی ایک اداکارہ تھی پریا گل۔

حال ہی میں انکی تصویر سامنے آئی ہے جسے لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔

آپ کو شاہ رخ خان کی فلم جوش تو یاد ہوگی جس میں انہوں نے ایک غنڈے کا رول ادا کیا تھا۔ اس فلم میں شاہ رخ کی بہن کے رول میں ایشوریہ رائے تھی تو وہیں گرل فرینڈ کے رول میں پریا گل نظر آئی تھی۔

بھلے ہی ایشوریہ دنیا کی سب سے خوبصورت خواتین میں سے ہے، لیکن فلم میں پریا گل کی خوبصورتی اور انکی معصومیت نے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔

پریا گل نے اپنے بالی وڈ کیریئر کی شروعات اے بی سی ایل پروڈکشن میں سال 1996 میں بنی فلم تیرے میرے سپنے ، سے کی۔ اس فلم میں انکے ساتھ ارشد وارثی اور چندرچور سنگھ نے کام کیا تھا۔ لیکن انکی یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر پائی۔ لیکن کی معصومیت نے سب کا دل جیت لیا۔

پریا گل سوشل میڈیا پر ذیادہ ایکٹیو نہیں رہتی، لیکن حال ہی میں انکی ایک لیٹسٹ فوٹو سامنے آئی ہیں۔ جسے لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پریا کی پیدائش 9ڈسمبر 1975  کو ہوئی۔

بتادیں کہ فلم جوش سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اتنے سالوں بعد آج پریا گل کی معصومیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

آج بھی پریا گل پہلے کی طرح بہت پیاری نظر آتی ہے اور انکی یہ لیٹسٹ تصویر دیکھنے کے بعد آپ بھی یہی کہیں گے۔
سوشل میڈیا پر پریا گل کی جو فوٹو سامنے آئی ہیں، اس میں وہ وائٹ ٹی۔شرٹ اور گرے جیکٹ میں دیکھائی دے رہی ہے۔
اس تصویر میں انہوں نے اپنے کاندھے پر ایک بیگ پیک تھامے ہوئے ہیں۔ پریا شارٹ بالوں میں بہت ہی پیاری نظر آرہی ہے۔
اداکارہ کے کیریئر کی بات کریں تو وہ بالی ووڈ کی کچھ چنندہ فلموں میں نظر آچکی ہے۔ جوش کے علاوہ سنجے کپور کے ساتھ فلم صرف تم ، میں انکی پرفارمینس کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ اس فلم کے سبھی گانے کافی مقبول ہوئے تھے۔ فلم میں سنجے کپور، اور  پریا گل کے علاوہ سشمیتا سنگھ اہم رول میں تھے۔

پریا گل کو فلم صرف تم، کے ذریعہ اتنی مقبولیت بٹوری کہ باقی ہیروئین بھی پچھے رہ گئے۔ یہ انکی پہلی فلم تھی لیکن جو پہچان انہیں اس فلم نے دی وہ انہیں باقی فلموں سے نہیں ملی۔

صرف تم ، کی اس بھولی بھالی اور سیدھی سادھی لڑکی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے لیکن آج یہ ہیروئین بالی ووڈ سے غائب ہے۔

پریا گل نے سال 1999 میں فلم صرف تم میں آرتی کا کردار نبھایا تھا، فلم بڑے دل والا میں انہوں نے پریا اور ملیالم فلم میگھم میں میناکشی کا رول ادا کرتے ہوئے اس فلم سے ڈیبیو کیا۔

سال 2000 میں فلم جوش، تیلگو فلم باگوننارا (ڈیبیو فلم) ، تیلگو فلم رائلسیما رامنا چودھری، اور سال 2002 میں تامل فلم ریڈ (ڈیبیو فلم) ، پنجابی فلم جی آین نو (ڈیبیو فلم)، سال 2003 میں ایل او سی کارگل ، بارڈر ہندوستان کا، سال 2006 میں بھوجپوری فلم پیا توسے نینا لاگے (ڈیبیو فلم) جیسی فلموں میں کام کیا۔

پریا گل سوشل میڈیا پر ذیادہ ایکٹیو نہیں ہے۔