Type to search

صحت

سینوس کے درد سے چھٹکارا دلائیں گے یہ آسان مساج

ہیلتھ ڈسک،7ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) سینوسائٹس کا درد اس سے متاثر والے ہی سمجھ سکتے ہیں۔ زرا سی سردی زکام سے بھی مریض بے حد پریشان ہوجاتا ہے۔ سردرد، کھانسی ، بخار اور سوجن سے حال بے حال ہوجاتا ہے۔ سینوسائٹس ایک ایسی کنڈیشن ہے جس میں ٹھنڈ یا الرجی کی وجہ سے سینوس میں سوجن آجاتی ہے۔ کئی لوگ اس درد سے راحت کے لیے دوا لیتے ہیں۔ حالانکہ اسکے لیے کچھ خاص مساج ہے جس کے ذریعہ آپ درد سے آرام پاسکتے ہیں۔

سینوسائٹس کےدرد سے مساج آسانی سے آرام دلا سکتا ہے۔ اسکے لیے آپ کو کچھ خصوصی پوائنٹس پر مساج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمارے جسم میں سینوس کی 4 جوڑیاں ہوتی ہے۔ یہ چہرے کے الگ۔الگ حصوں میں ہوتے ہیں۔ ان پر مساج کرنا آپ کو درد اور کنجیشن سے آرام دلا سکتا ہے۔

کنٹرول سینوس پوائنٹ کے درمیان میں ہوتا ہے۔ دونوں ہاتھوں میں انڈیکس فنگرس اور مڈل فنگر کو ماتتھے کے دونوں آئیبروس کو اوپر رکھیں اور 30 سکنڈ تک باہر کی طرف گول بناتے ہوئے مساج کریں۔

میکسلری سینوس چاروں سینوس میں سب سے بڑا ہوتا ہے۔ یہ آپ کے ناک کے ٹھیک بغل میں چیک بونس کے نیچے اور جو لائن کےاوپر ہوتا ہے۔ اپنے انڈیکس فنگر اور مڈل فنگر سے اس حصے پر اسی طرح انگلی گھماتے ہوئے 30 سکنڈ تک مساج کریں۔

Tags: