Type to search

فیشن

مس انڈیا 2022 کی فاتح سنی شیٹی، 31 حسیناؤں کو پچھے چھوڑا

سنی شیٹی مس انڈیا 2022

فیشن ڈسک، 4 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مس انڈیا 2022 کا خطاب آج سنی شیٹی نے اپنے نام کرلیا ہے- 3 جولائی کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں مس انڈیا 2022 کا گرینڈ فائنل منعقد کیا گیا، جس میں شاندار مقابلے کے بعد سنی شیٹی کے سر مس انڈیا کا تاج سجا-

 

اس بار مس انڈیا کی دوڑ میں 31 حسیناؤں کے درمیان سخت مقابلہ تھا، جنہیں پچھے چھوڑتے ہوئے سنی شیٹی نے مس انڈیا پیجنٹ جیت لیا- جانتے ہیں کون ہے مس انڈیا 2022 کی فاتح سنی شیٹی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sini Shetty (@sinishettyy)

 

سنی شیٹی مس انڈیا 2022 کی فاتح بنی شیٹی 21 سال کی ہے، سنی شیٹی کی پیدائش ممبئی میں ہوئی، لیکن وہ کرناٹک کی رہنے والی ہے-

 

انہوں نے اکاؤنٹنگ اور فنانس میں گریجوشن کیا ہے- اسکے علاوہ وہ سی ایف اے ((چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ) کر رہی ہیں۔

مس انڈیا کا تاج پہننے والی سنی شیٹی پڑھائی میں تو اچھی ہے ہی، اسکے ساتھ ہی وہ ایک تربیت یافتہ بھرتناٹیم ڈانسر بھی ہے-

 

انہوں نے صرف 4 سال کی عمر سے ڈانس کرنا شروع کردیا تھا اور 14 سال کی عمر میں انہوں نے اسٹیج پر پرفارم کیا-

مس انڈیا 2022 کے خطاب سے پہلے وہ ذیلی مقابلوں میں مس ٹیلنٹ کا ایوارڈ جیت چکی ہے- مس انڈیا 2022 کا خطاب جہاں کرناٹک کی سنی شیٹی کے سر سجا، تو وہیں راجستھان کی روبل شیخاوت کو فرسٹ رنر اپ قرار دیا گیا، جبکہ اترپردیش کی رہنے والی شناتا چوہان مس انڈیا 2022 کی سکنڈر رنر اپ رہی-