Type to search

ٹی وی اور فلم

سنگر تلسی کمار ٹرولی کنیکٹیڈ میں ٹریک ‘آوارہ کے گیت کار بن گئے

تلسی کمار

فلمی ڈسک، 19 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سنگر تلسی کمار ٹرولی کنیکٹیڈ کے ٹریک آوارہ کے لیے گیت کار بن گئی ہے- اکثر شاعری لکھ کر اسے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے سنگر تلسی کمار نے اب لکھنے کے شوق کو آوارہ کے ساتھ پورا کیا ہے- یہ گانا بھوشن کمار کی طرف سے تیار کیا گیا اور ٹرولی کنیکٹیڈ سیریز کا دوسرا سنگل ہے-

 

 

 

 

تلسی کمار کے رومانٹک ٹریک آوارہ کو گایا اور لکھا ہے اور اسے کوشک گڈو نے کمپوز کیا ہے- تلسی کمار نے کہا، لکھنا ہمیشہ سے میری پسند رہی ہے آوارہ میرے خیالوں کو قلمبند کرنے کے لیے بالکل صحیح گیت تھا- ٹرولی کنیکٹیڈ سیریز کا دوسرا ٹریک ہونے کے ناطے، یہ میرے دل کے بے حد قریب ہے-

 

 

 

 

یہ ایک فنکار کے طور پر میرے لیے ایل الگ پہلو ہے اور اس میں ایک بہت ہی انوکھی وضاحت ہے- مجھے امید ہے کہ میرے مداح اس ٹریک کا مزہ لیں گے جو سیدھے میرے دل سے ہے-

 

 

 

میں خود کافی حیران ہوں کیونکہ گانے کے بول لکھنے میں مجھے صرف 15 منٹ لگے، آوارہ سنگیت کار  کوشک-گڈو نے کہا، تلسی کمار  بلاشبہ ایک حیرت انگیز گلوکار ہے- آوارہ ایک بہت ہی روحانی ٹریک ہے اور تلسی کی آواز کے ساتھ ساتھ انکی طرف سے لکھے گئے خوبصورت گیت واقعی میں دل کو چھو لینے والے ہیں-

 

 

ٹی سیریز کے بانی گلشن کمار کی بیٹی تلسی کمار نے بھی فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ آج وہ بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ہیں۔ انہوں  نے اپنی آواز سے لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔

 

 

 

بتادیں کہ تلسی کمار بالی ووڈ کی مشہور سنگر ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ گانوں کو اپنی آواز دی ہے-

جس میں پانیوں سا، تیرا بن جاؤں گا، تم جو آئے، ہم مر جائیں گے، جیسے گانے شامل ہے-

 

بتادیں کہ تلسی کمار کی پیدائش 15 مارچ 1986 کو ہوئی، تلسی کے والد فلم پروڈیوسر اور ٹی سیریز کے بانی گلشن کمار ہیں، اور والدہ کا نام سدیش کماری ہے- تلسی کی بہن کا نام خوشالی کمار اور بھائی کا نام بھوشن کمار ہے-

 

تلسی نے سال 2009 میں، البم، لو ہو جائے، سے ڈیبیو کیا، انہوں نے فلم پاٹھشالا کے گانے “مجھے تیری” اور ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی” کے گانے تم جو آئے ، کو آواز دی-

 

 

گانے کے علاوہ تلسی کمار اپنے گلیمرس لک کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ تلسی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ہاٹ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Tags: