Type to search

وائرل

سنگر تلسی کمار کا فوٹو شوٹ وائرل

تلسی کمار

وائرل ڈسک، 14 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سنگر تلسی کمار سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے، وہ اکثر اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے- اب انہوں نے اپنے لیٹسٹ فوٹو شوٹ کی تصویریں پوسٹ کی ہے، جو وائرل ہورہی ہے-

تصاویر میں تلسی کمار گلیمرس انداز میں پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انکی تصویروں کو فینس بہت پسند کررہے ہیں-

تصویروں میں تلسی کمار وائٹ برالیٹ پہنے نظر آرہی ہیں، جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
انہوں نے بلو کلر کا کوٹ پہنا ہے، بالوں کا اسٹائل اور ایئرنگس سے اپنے انداز کو مکمل کیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tulsi Kumar (@tulsikumar15)

بتادیں کہ تلسی کمار بالی ووڈ کی مشہور سنگر ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ گانوں کو اپنی آواز دی ہے-

جس میں پانیوں سا، تیرا بن جاؤں گا، تم جو آئے، ہم مر جائیں گے، جیسے گانے شامل ہے-

بتادیں کہ تلسی کمار کی پیدائش 15 مارچ 1986 کو ہوئی، تلسی کے والد فلم پروڈیوسر اور ٹی سیریز کے بانی گلشن کمار ہیں، اور والدہ کا نام سدیش کماری ہے- تلسی کی بہن کا نام خوشالی کمار اور بھائی کا نام بھوشن کمار ہے-

تلسی نے ہیتش رالہن سے سال 2015 میں شادی کی، اور اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے- اور اداکارہ دیویا کھوسلا کمار تلسی کی بھابھی لگتی ہے-

بتادیں کہ تلسی کی بہن خوشالی کمار نے سال 2015 میں، انہوں نے بالی ووڈ گانے کی ویڈیو ‘مینو عشق دا’ سے ڈیبیو کیا اور اسے ‘ہائی وے سٹار’، ‘میرے پاپا،’ ‘رات کمال ہے اور ‘اک یاد پرانی’ میں بھی نظر آئی-

تلسی نے سال 2009 میں، البم، لو ہو جائے، سے ڈیبیو کیا، انہوں نے فلم پاٹھشالا کے گانے “مجھے تیری” اور ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی” کے گانے تم جو آئے ، کو آواز دی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tulsi Kumar (@tulsikumar15)

 

تلسی نے سال 2015 میں “مینو عشق دا لگیا روگ” گانا گایا، اس گانے کے ذریعے ان کی بہن خوشحالی کمار نے اسکرین پر قدم رکھا۔ یہ فلم دل ہے کے مانتا نہیں کے اصل گانے کا ری-کریٹ ورژن تھا۔

تلسی نے اپنا گریجویشن دہلی کے لیڈی شری رام کالج سے پورا کیا- انہوں نے چپ – چپ کے ” فلم سے بالی ووڈ میں گلوکاری ڈیبیو کیا- اسکے بعد ہم کو دیوانہ کر گئے اور اکثر جیسی فلموں میں گانے گائے-

تلسی عاشقی 2، سنگھم ریٹرن، ایئرلفٹ اور صنم رے ، یاریاں جیسی کئی فلموں کے لیے بھی گانے گا چکی ہے- تلسی کمار نے میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا ، پریتم، اور ساجد-واجد کے ساتھ کام کیا ہے-