Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ سنگر شویتا پنڈت ایک مہینے سے اٹلی میں گھر میں قید

فلمی ڈسک،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سنگر شویتا پنڈت پچھلے ایک مہینے سے اٹلی کے اپنے گھر میں سیلف کورنٹائن میں رہ رہی ہے- شویتا پنڈت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے اور اس میں انہوں نے کورونا وائرس وبا کو لیکر پوری داستان شیئر کی ہے- اس پانچ منٹ کے ویڈیو میں شویتا نے کہا کہ وہ پچھلے ایک مہینے سے گھر میں بند ہے اور انہوں نے ہولی کے موقع پر ہندوستان جانا تھا- لیکن وائرس کی وجہ سے انہوں گھر جانے کے اپنے پلان کو بھی ٹال دیا تھا- شویتا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے-

گلوکارہ شویتا پنڈت نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، میں نے ایک مہینے سے اپنے گھر سے باہر قدم نہیں رکھا ہے- جب بھی میں صبح جاگتی ہوں تو مجھے ایمبولینس کے سائرن ہی سنائی دیتے ہیں- سچ کہوں تو ہمیں نہیں پتہ یہ کیسے پھیل گئی، لیکن جب تک ہمیں کورونا وائرس کا احساس ہوپاتا یہ بری طرح پھیل چکا تھا- میں نہیں چاہتی تھی کہ ہندوستان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہو، مجھے ہولی کے موقع پر ہندوستان اپنے والدین کے پاس جانا تھا- میں یہاں اپنے والد کے ساتھ ہوں، میں ہندوستان جانا چاہتی تھی لیکن یہ بیماری میرے ذریعہ کسی کو نہ پھیلے، اس لیے میں نہیں جانے کا فیصلہ لیا- ہندوستان سے بہت سے لوگ مجھے کال کرکے میری خیریت پوچھ رہے ہیں- میں اپنے خاندان کے ساتھ گھر میں بالکل صحیح ہوں- ،لیکن پوری دنیا دھیرے دھیرے اسکی زرد میں آرہی ہے- محفوظ رہے- تک بھارت میں 21 دن تک پورے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

Tags: