Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور بھی کورونا کی زد میں

لکھنؤ:20 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ کنیکا کپور نے اس بارے میں اپنے فینس اور دوستوں کو معلومات دیتے ہوئے لکھا، پچھلے چار دنوں سے مجھے فلو جیسی دقت ہورہی تھی- میں اپنا ٹیسٹ کرایا تو اس میں وائرس مثبت نکلا ہے- میں اور میرا پورا خاندان کورٹائن ہے اور پورے میڈیکل مشورے لے رہے ہیں- جنکے بھی میں ٹچ میں تھی انکا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا- دس دن پہلے جب میں گھر آئی تھی تب ایئرپورٹ پر مجھے اسکیان کیا گیا تھا، لیکن یہ دقت مجھے چار دن پہلے ہوئی-

کنیکا کپور کے بھی کورونا وائرس سے متأثر ہونے کی تصدیق کے بعد راجدھانی لکھنؤ میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ پورے ریاست میں ابھی تک 23مریض پائے گئے ہیں۔ گلوکارہ کنیکا کپور حال ہی میں لندن سے واپس آئی تھیں اور انہوں نے گذشتہ اتوار کو لکھنؤ میں 100 افراد کو پارٹی بھی دی تھی۔ جمعرات کو ان کی جانچ کی گئی تو رپورٹ مثبت پائی گئی۔ انہیں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

یونیورسٹی ذرائع نے کہا کہ راجدھانی لکھنؤ میں جمعہ کو چار معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں دو مرد اور ایک خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔ راجدھانی کے مہانگر علاقے کے ایک ڈاکٹر کے کنبے کے تین افراداس کی زد میں آگئے ہیں۔ ڈاکٹر کناڈا سے آئی ایک متأثرہ خاتون کا علاج کررہا تھا۔
اترپردیش میں اب تک کورونا کے 23 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں آگرہ کے 8،لکھنؤ کے 8،نوئیدٓ کے چار اور غازی آباد کے دو اور لکھیم پور کھیری میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔ آگرہ اور غازی آباد کے مریضوں کی دہلی میں داخل کرایا گیا ہے جس میں سبھی کی طبیعت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like