Type to search

ٹی وی اور فلم

باڈی شیمنگ پر سخت پیغام ، سنگر بیلی آیلیش نے لائیو شو میں اتار دیئے کپڑے

ہالی ووڈ ڈسک،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گرامی ایوارڈ جتنے والی مقبول گلوکارہ بیلی آیلیش نے حال ہی میں باڈی شیمنگ کے خلاف احتجاج درج کرایا ہے- انہوں نے امریکہ میں ہوئے ایک لائیو کنسرٹ میں اپنے سبھی کپڑے اتارے اور فینس کو پاور فل پیغام دیا- بی بی سی کے مطابق، میامی میں ہوئے اس شو میں سنگر نے اپنی شرٹ اتاری اور کہا، اگر میں کنفرٹیبل کپڑے پہنتی ہوں تو میں خاتون نہیں ہوں، اگر میں کپڑے اتارتی ہوں تو میرا کیریکٹر ٹھیک نہیں ہے- آپ نے میری باڈی کو کبھی دیکھا نہیں ہے، اسکے باوجود لوگ جج کریں گے، آخر کیوں ؟

انہوں نے آگے کہا کہ آپ کے پاس میری رائے کو لیکر بھی کوئی نہ کوئی رائے ہے، میرے میوزک کو لیکر، میرے کپڑوں کو لیکر، میری باڈی کو لیکر، میں جو پہنتی ہوں، اسے لوگ ناپسند کرتے ہیں، کچھ لوگ تعریف کرتے ہیں، کچھ لوگ اس بات کو لیکر دوسروں کو شرمندہ کرتے ہیں، کچھ لوگ مجھے شرمندہ کرتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے ہمشیہ دیکھا جارہا ہے، تو آپ کی ججمینٹ (فیصلہ) ، آپ کی میرے لیے بیان بازی، اگر میں انہیں لیکر سنجیدہ ہوتی تو میں کبھی آگے نہیں بڑھ پاتی-

انہوں نے آگے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں تھوری لمبی ہوتی ؟ تھوڑی پتلی؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں چپ ہوجاؤں؟ کیا میرے کاندھے آپ کو پریشان کررہے ہیں؟ میری کمر؟ ہم لوگوں کے سائز کو دیکھ کر انکے بارے میں رائے بناتے ہیں، ہم انہیں دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ سامنے والے کا کیا سطح ہے- اگر میں ذیادہ کپڑے پہن لوں، تو اس سے کیا ثابت ہوتا ہے؟ کیا میری ویلیو آپ کو رائے پر منحصر کرتی ہوں؟ کیا میرے بارے میں میری خود کی رائے میری ذمہ داری نہیں ہے؟

غور طلب ہے کہ بیلی آیلیش سب سے کم عمر کی سنگر ہے جنہوں نے جیمز بانڈ کے تھیم گانے کو پرفارم کیا ہے- یہ گانا انہوں نے جیمز بانڈ کی آنے والی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کے لیے بنایا ہے-

Tags: