Type to search

ٹی وی اور فلم

تیتلیاں ورگا’ سنگر افسانہ خان کی ہوگی بگ باس میں انٹری

سنگر افسانہ خان

ٹی وی ڈسک، 24 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی پر نشر ہونے والے متنازعہ شو بگ باس 15 جلد واپسی کرنے جارہا ہے- اس شو میں سنگر افسانہ خان کے انٹری لینے کی خبر ہے۔ بگ باس 15 کا پریمیئر اکتوبر 2 سے ہونے والا ہے-

 

اس شو میں حصہ لینے والے کنٹیسٹنٹ کے نام کو لیکر بحث جاری ہے، انہی سب کے درمیان ایک اور نام بحث میں ہے، جسے لیکر کہا جارہا ہے کہ یہ اس بار کے شو میں حصہ لینے والی ہے- وہ نام ہے پنجابی سنگر افسانہ خان کا-
جیسے جیسے شو میں حصہ لینے والے کنٹیسٹنٹ کے نام سامنے آرہے ہیں ناظرین میں تجسس بڑھتا جارہا ہے-

خبر ہے کہ تیتلیاں ورگا، گانے سے اپنی آواز کا جادو بکھرنے والی سنگر افسانہ خان بھی شو کا حصہ ہونگی-
شو میں انکی انٹری کو لیکر سوشل میڈیا پر انکے فینس کافی خوش ہیں-

بگ باس 15 کے کنٹیسٹنٹ کی فہرست ابھی بھی آفیشل طور پر جاری نہیں کی گئی ہے- ذرائع کے مطابق، اس بار افسانہ خان ، کرن کندرا ، ٹینا دتہ، سمبا ناگ پال ، ریم شیخ ، رونیت رائے اور ندھی بھانوشالی جیسے مقبول اسٹار شو میں نظر آسکتے ہیں-

بگ باس او ٹی ٹی کے فائنلس پرتیک سہجپال پہلے ہی شو میں آنے کی تیاری کرچکے ہیں- انہوں نے شو میں رہتے ہوئے بگ باس 15 کا ٹکٹ ملا تھا-

بتادیں کہ اس بار ‘بگ باس 15’ کی تھیم جنگل ہوگی- مطلب جنگل سے گذر کر ہی کنٹیسٹنٹ کو بگ باس ہاؤس کا راستہ ملے گا،

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق افسانہ خان کی پیدائش 12 جون 1994 کو ہوئی- انکے والد کا نام شیرا خان اور والدہ کا نام آشا بیگم ہے-انکا ایک بھائی خدا بخش ہے جو سنگر ہے- افسانہ کی بہنیں رفعت کور ، رمن خان ، رضیہ سلطانہ، اور نیتو خان ہے- افسانہ ایک پنجابی پلے بیک گلوکارہ ، اداکارہ اور نغمہ نگار ہیں-

انہوں نے سال 2012 میں گلوکارہ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز سنگنگ ریالٹی شو ، وائس آف پنجاب سیزن 3 میں بطور کنٹیسٹنٹ کیا-

پنجابی گلوکار نے کئی سپر ہٹ گانے دیئے جن میں سدھو موسے والا کے ساتھ گانا “جٹا ساریم وی تو دھکا کردے، توتیرا ، ماہی ملائے، جانی وی جانی جیسے سپر ہٹ ٹریک شامل ہیں-