Type to search

فیشن

سوشل میڈیا پر چھا گیا سوفی چودھری کا بکنی اسٹائل

فیشن ڈسک،21جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور سنگر – اداکارہ سوفی چودھری شادی نمبر 1، شوٹ آوٹ وڈالا، اور ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ، جیسی بالی ووڈ کی بڑی فلموں میں نظر آچکی ہے- لیکن اداکاری کی دنیا میں انہیں ذیادہ کامیابی ہاتھ نہیں لگی، سوفی کو کامیابی دلائی انکی سریلی آواز ، لوگوں کو انکی اداکاری سے زیادہ انکی آواز پسند آئی ہے، پھر کیا تھا سوفی کو لوگ ایک سنگر کے طور پر جاننے لگے، وہیں ان دنوں صوفی اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے- سوشل میڈیا پر انکا بکنی اوتار چھایا ہوا ہے-

سوفی نے حال ہی میں اپنی کچھ بولڈ تصویریں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جودیھکتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی- ان تصویروں میں سوفی گولڈن کلر کی بکنی میں نظر آرہی ہے-

بالی ووڈ کے سب سے فٹ شخصیات میں سے ایک سوفی چودھری کا کہنا ہے کہ انہیں ضرورت سے زیادہ پرہیز کرنا ورک آوٹ پر بھروسہ نہیں ہے- ممبئی میں فیٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کی طرف سے میزبان کی جا رہی پیلیٹ فیسٹیول انڈیا کے تیسرے ایڈیشن میں آنے کے دوران سوفی نے کہا، مجھے ذیادہ ڈائیٹنگ اور ورک آوٹ پر بھروسہ نہیں ہے، میرا نظریہ ہمیشہ عام رہا ہے- میرا ماننا ہے کہ فیٹنس آپ کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیئے اور آپ کے لیے نیچرل ہونا چاہیئے، تب آپ کو یہ مشکل نہیں لگے اور اپ اسے ہر روز بس ایک کام کی طرح نہیں لے گا-

سوفی نے کہا، میرا ماننا ہے کہ کسی کو بھی ہر دن ورک آوٹ کرنا چاہیئے، چاہے وہ ڈانس کے ذریعہ سے ہو ، یوگا کے ذریعہ سے ہو، تیراکی کے ذریعہ سے ہو، اسے آپ اپنی زندگی کا حصہ بنائے- صوفی کو انسٹاگرام پر 21 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں-

سوفی چودھری 8 فروری 1982 کو مانچسٹر ، انگلینڈ ، برطانیہ میں پیدا ہوئی،وہ بنیادی طور پر ہندوستانی فلموں میں سرگرم رہی ہیں اور ایم ٹی وی انڈیا کی سابقہ وی جے اور ماڈل اور ٹیلی ویژن میں پریزنٹر رہی-سوفی چودری نے گریجویشن لندن اسکول آف اکنامکس سے کیا-اور میوزک اور ڈرامہ میں میں لندن اکیڈمی سے گولڈ میڈلسٹ ہے-
(فوٹو:صوفی کے انسٹاگرام سے لی گئی)

Tags:

You Might also Like