Type to search

اسپورٹس

زمبابوے کو 4 رن سے شکست دے کر سنگاپور نے بنائی تاریخ

اسپورٹس ڈسک،30ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) سنگاپور نے بلے بازی اور گیند بازی سے زبردست جیت درج کرتے ہوئے زمبابوے کو ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں چار رنوں سے شکست دے کر تاریخ بنائی۔ یہ سنگاپور کی بین الاقوامی کونسل کے مکمل ممبر ملک کی خلاف پہلی جیت ہے۔

انڈین اسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ کو بارش کی وجہ سے 18 اوور پر ایک اننگ دیا گیا تھا۔ میزبان سنگاپور نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے نو وکٹ کے نقصان پر 181 رن بنائے تھے۔ اس ہدف کا اس نے اچھے سے بچاؤ کیا اور تاریخی جیت حاصل کی۔

سنگاپور کے وکٹ لگاتار وقفے پر گر رہے تھے لیکن ٹیم ونڈے اور من پریت سنگھ کے 41-41 رنوں کے دم پر ٹیم نے مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ زمبابوے کے لییو ریان نے تین وکٹ لیے۔
جواب میں زمبابوے کی ٹیم 14 اووروں میں دو وکٹ کے نقصان پر 142 رن بناچکی تھی۔ یہاں تک سین ولیمز نے 35 گیندوں پر 66 رن بنالیے تھے۔ ان سے پہلے ریگیس چکباوا 19 گیندوں پر 48 رن بنائے تھے۔

Tags: